ملفوظات حکیم الامت جلد 15 - یونیکوڈ |
بہتر فرمایا گیا ہے کہ اس سے مراد تحدید نہیں ، بلکہ مراد یہ ہے کہ ہر شخص کے نزدیک جو سب سے بڑا عدد ذہن میں آ سکتا ہے لیلۃ القدر اس سے بھی بہتر ہے ـ اہل عرب کے یہاں " الف ،، فرمایا ـ آخرت میں رؤیت حق سبحانہ کیسے ہو گی فرمایا 96 ـ فرمایا آخرت میں رؤیت حق سبحانہ ، بدوں ادراک کنہ واحاطہ ہو گی جیسے آسمان کی رؤیت تو ہوتی ہے مگر اس پر احاطہ نہیں اور نہ ادراک ـ نور کا مفہوم ملفوظ 97 ـ فرمایا " نور حق ظاہر بود اندر ولی ،، سے مراد نور مخلوق اللہ ہے ـ مراقبہ کی تفسیر ملفوظ 98 ـ فرمایا مراقبہ ماموربہ اور مقصود ہے ـ جیسے حدیث میں ہے " راقب اللہ تجدہ تجاھک ،، ( اللہ تعالی کا دھیان رکھ تو اسے اپنے سامنے پائے گا ) اور شغل نہ ماموربہ نہ مقصود ہے ـ مراقبہ کی تفسیر ہے ـ استحضار علوم اور شغل کی تفسیر ہے توجہ حواس ظاہرہ الی شئی ما ( ظاہرہ ہو اس کی توجہ اس چیز کی طرف ) جیسے حدیث میں ہے ،، اجعل بصرک حیث سجدت ،، (نظر سجدے کی جگہ رکھو ) توجہ اور تصور (خیال) دونوں متساوی ہیں ـ باب تاویلات کا منشاء کبر ہوتا ہے ملفوظ ـ 99 ـ فرمایا علامت طلب صادق کی دو چیزیں ـ فکر ، تواضع ـ باب تاویلات کا منشاء کبر ہوتا ہے ـ علامت شقاوت و سعادت بدنی ساخت میں رکھ دی جاتی ہے ملفوظ 100 ـ فرمایا حدیث خلقت مولود میں فرمایا گیا ہے کہ فرشتہ سوال کرتا ہے : اذکر اواشقی اوسعید ( بد بخت ہوگا یا نیک بخت ) اس سے معلوم ہوتا ہے کہ شقاوت وسعادت کی علامت بدنی ساخت میں رکھ دی جاتی ہے ـ ورنہ ابتداء فرشتے کے اس سوال کے کچھ معنی نہ ہوں گے ـ