ملفوظات حکیم الامت جلد 15 - یونیکوڈ |
تعبیر و عنوان میں احتیاط ملفوظ 245 ـ فرمایا ایک شخص نے پوچھا ، سنا ہے کہ آپ مکہ معظمہ ہجرت کر رہے ہیں کیا یہ سچ ہے ؟ اب اس کا انکار کرنا برا عنوان ہے ، میں نے لکھا کہ اگر یہ سچ ہوتا تو کیا اچھا ہوتا ـ گویا واقع نہ ہونا بھی اور اس کا شوق اور پسندیدہ ہونا ظاہر کر دیا ـ فرمایا مجھے زیادہ تعب دماغی عنوان سوچنے میں ہوتا ہے ـ (واللہ اعلم وعلمہ اتم)