ملفوظات حکیم الامت جلد 15 - یونیکوڈ |
بے ہودہ اور لغو چیزوں کو نہیں بڑھا رکھا تھا ـ کسی نے کہا تھا کہ نواب واجد علی تو ویسے ہی بدنام ہے ـ نوابی تو حضرت حاجی صاحب کے یہاں ہے ـ حضرت حاجی صاحب بہت سرد پانی پیتے تھے ـ فرماتے تھے کہ سرد پانی پینے سے ہربن مو سے الحمدللہ نکلتا ہے ـ حضرت حکیم الامت کی تواضع ملفوظ 14 ـ فرمایا میں دیوبند جاتا ہوں تو چھوٹا بن کر جاتا ہوں اگرچہ اب سب مجھ سے چھوٹے رہ گئے ہیں ـ برادری والوں کا اعتقاد ملفوظ 15 ـ فرمایا کہ برادری والوں کا اعتقاد اپنے بزرگ کی نسبت کچھ ایسا ہی ہوتا ہے ـ ایک بار میرے ایک عزیز نے کہا کہ میں سفر میں آپ کے ساتھ جاتا ہوں ـ میں ان کو لے گیا ـ جب واپس آ ئے تو یہ شکایت کرنے لگے کہ میں اس لئے گیا تھا کہ عمدہ کھانے کھاؤں گا ـ ان کی باہر بھی یہی حالت ہے کہ میں ایک چیز کھاؤں گا ـ ڈال ماش پکا لینا ـ حضرت والا نے ایک صاحب سے اسکی زمین کے حالات دریافت کئے ـ پھر حضرت والا نے فرمایا کہ زمین درست ہو یا نہ ہو ـ آسمان درست ہونا چاہئے ـ لوگ حقائق نہیں سمجھتے ملفوظ 16 ـ فرمایا کہ لوگ جنید اور شبلی کی قدر کرتے ہیں اور حضرات صحابہ کرام کی نہیں کرتے اس کی وجہ یہ ہے کہ حقائق نہیں جانتے ـ واہیہ کبیری ملفوظ 17 ـ فرمایا کہ سلوک و تصوف کے رنگ سے قبل حضرت نجم الدین کبری بہت زبردست مناظر تھے ان کو علماء وغیرہ واہیہ کبری کہا کرتے تھے بعد میں نجم الدین کبری کے نام سے مشہور ہو گئے ـ صاحب حدت نظر کیلئے عظیم خطرات ملفوظ 18 ـ فرمایا لکھا ہے کہ جس میں حدت نظر ہو ـ اس کیلئے خطرات ہیں پھر فرمایا اللہ