ملفوظات حکیم الامت جلد 15 - یونیکوڈ |
آپ کو پہچانا نہیں وہ بڑے خفا ہوئے بس جی پھر قیامت میں اللہ تعالی کہہ دیں گے کہ پہچانا نہیں ـ میں نے کہا توبہ کرو شرک اور کفر کے کلمات تو نہ بکو کہاں " عالم الغیب والشھادۃ ،، اور جس کے شان میں ہے " الا انہ بکل شئی محیط ،، اور کہاں ہم کہ وما او تیتم من العلم الا قلیلا - لوگوں کی ایذاء رسانی سے اپنے کو باز رکھنا طاہئے ملفوظ 28 ـ فرمایا میں بقسم کہتا ہوں کہ قلوب میں اس کا اہتمام نہیں کہ مجھ سے دوسرے کو اذیت نہ پہنچے یہی رات دن دیکھتا ہوں ـ میں یہ نہیں کہتا کہ قصد سے ایذاء رسانی کی بلکہ یہ کہتا ہوں کہ اس کا اہتمام نہیں کہ مجھ سے دوسرے کو اذیت نہ ہو - روزانہ اس کی تنبیہ کرتا ہوں مگر کوئی سنتا ہی نہیں ؎ گفتہ گفتہ من شدم بسیار گو از شایکتن شد اسرا جو غیر مقاصد فی الدین اہتمام نہ کرنا چاہئے ملفوظ 29 - فرمایا غیر مقاصد فی الدین کے اہتمام سے مقاصد فی الدین میں کوتاہی ہونے لگتی ہے ـ اس اہتمام میں رہتا ہے پھر مقاصد چھوٹ جاتے ہیں دوسری خرابی یہ کہ اس میں غلو ہو جاتا ہے پھر دوسرے کو نظر حقارت سے دیکھتے ہیں ـ خطوط صاف صاف عبارت لکھنی چاہئے ملفوظ 30 ـ فرمایا مجھے بڑی تنگی ہوتی ہے ـ اس سے کہ خطوط کے اندر وہ وہ باتیں پوچھی جائیں جو مجھے دوسرے سے پوچھنا پڑے اب دیکھئے ایک ایک چیز کو شبیر علی سے دریافت کرنا پڑا وہی ایک خط لے کر بیٹھا ہوں اگر یہ باتیں نہ پوچھی جاتی تو میں اتنی دیر میں کئی خطوط کا جواب لکھ دیتا ـ سب پہلوؤں کو سوچ کر کام کرنا چاہئے ملفوظ 31 ـ فرمایا اکثر لوگ سب پہلوؤں کو نہیں سوچتے کہ اگر ایسا ہو گا تو کیا ہو گا بس سرسری نظر سے جو سمجھ میں آیا کر لیا ـ حضرت حکیم الامتؒ کے مزاج میں تیزی تھی سختی نہ تھی ملفوظ 32 - فرمایا میں دعوی سے کہتا ہوں کہ ہزار آدمی کیف ما اتفق جمع کیا جائے ان