ملفوظات حکیم الامت جلد 15 - یونیکوڈ |
ریلوےکا افسر تھا واپس کر دیا صرف اس شبہ سے کہ یہ ذی اثر ہے ان کے دباؤ سے دیا ہوگا اور لکھا کہ وہ خود دے دیں تم واپس کر دو فرمایا جو آنے والی چیز ہے وہ آتی ہی ہے ـ دنیا داروں سے برتاؤ ملفوظ 87 ـ ارشاد فرمایا دنیا داروں کو بالخصوص امراء کو لگے لپٹے گرے پڑے تو نہ رہے باقی اگر وہ لپٹے تو بد خلقی نہ کرے ـ اسلام کیلئے صرف اعتقاد کافی نہیں ملفوظ 88 ـ فرمایا اسلام کیلئے صرف اعتقاد کافی نہیں انقیاد اور اطاعت ہونی چاہئے ـ یعرفونہ کما یعرفون ابناء ھم ـ ابو طالب حضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بہت معتقد تھے مگر مسلمان نہیں ـ حتی یحکموک فیما شجر بینھم ثم لا یجدوا فی انفسھم حرجا مما قضیت ویسلموا تسلیما یہ ہونا چاہئے جب اعتقاد ہے تو انا مسلم کیوں نہیں کہتا یہی تو کفر ہے ـ عنوان کا بڑا اثر ہوتا ہے ملفوظ 89 - فرمایا عنوان کا بڑا اثر ہوتا ہے ایک بادشاہ نے خواب دیکھا تھا کہ اس کے سارے دانت گر گئے ایک معبر سے تعبیر پوچھی اس نے کہا آپ کے سارے خاندان والے آپ کے سامنے مر جائیں گے ـ خفا ہوا اور اس کو جیل میں بھیج دیا دوسرے معبر سے پوچھا ـ تعبیر تو یہی تھی مگر اس نے عنوان بدل دیا کہا حضور کی عمر سارے خاندان سے زیادہ ہو گی ـ اس کو انعام اور خلعت ملی خود بادشاہ نے کہا مطلب تو ایک ہی ہے مگر اس کے عنواب سے دل دکھا اور اس کے عنوان سے جی خوش ہوا ـ لذات مباحہ کو ترک کرنا بزرگ کی علامت نہیں ملفوظ 90 ـ فرمایا آج کل بزرگی اس کا نام ہے کہ لا یاکل ولا یشرب ولا یتکلم ولا ینام ولا یلبس وغیرہ وغیرہ اور چوبیس گھنٹہ بولے تو یہ چوبیس منٹ بھیہ نہ بولے - لوگ تو سیر بھر کھائیں اور یہ کھائے چھٹانک ـ ایک شخص یہاں آیا تھا اس نے تعجب سے کہا کہ حضرت حاجیؒ سے نسبت ظاہر کرتے ہیں اور ٹھنڈا پانی پیتے ہیں ـ میں نے کہا خیر ان کو حاجی