ملفوظات حکیم الامت جلد 15 - یونیکوڈ |
صوفی کی تعریف ملفوٖظ 131 ـ صوفی کی تعریف کے سلسلہ میں فرمایا کہ سیرۃ الصوفی کے نام سے میرا ایک وعظ ہے ـ اس میں اس کی تفصیل موجود ہے ـ کمبل کی فضیلت ملفوظ 132 ـ یہ بھی ارشاد فرمایا کہ یایھا المزمل کے تحت میں اس وعظ میں کمبل کی فضیلت بھی درج ہے ـ یوم الخمیس مجلس 29 ذی الحجہ 1361ھ مطابق 7 جنوری 1943ء امام رازیؒ کا ایک غیر مسلمہ اصول ملفوظ 133 ـ فرمایا کہ امام رازیؒ اس بات کو جو عقل کے خلاف ہو بالکل نفی کر دیتے ہیں اور ایسی روایت کو بھی تسلیم نہیں کرتے ـ دیکھیں کہ فلاں حدیث بخاری میں موجود ہے لیکن امام رازی نے اس کا بالکل انکار کر دیا ـ اگرچہ رازی بھی ہمارے قبلہ و کعبہ اور بزرگ ہیں ـ لیکن امام بخاری کے سامنے رازی کو احادیث میں فوقیت حاصل نہیں ہے ـ ہم دونوں کا احترام کرتے ہیں ـ جو بات رازی کی سمجھ میں نہ آ ئے اور روایت سے اس کا ثبوت ملتا ہو ـ رازی وہاں راویوں کی تکذیب کر دیتے ہیں ـ ان کا یہ اصول مسلم نہیں ـ ایک نواب صاحب کو اصولی جواب ملفوظ 134 ـ فرمایا فلاں نواب صاحب وغیرہ نے یہاں آ نے کا لکھا ہے ـ میں نے ان کو یہ جواب لکھا ہے تاکہ وہ سمجھ جائیں کہ ایسا شخص بھی ہے جو ہمارے آ نے کا منتظر نہیں ـ ہاں نفرت بھی نہیں ہے ـ ہدیہ کے شرائط ملفوظ 135 ـ ہدیہ کے شرائط کے ضمن میں بیان کرتے ہوئے فرمایا اگر مقصود دین کی بڑائی ہو تو وہ کبر بھی مفید ہے ـ بزرگان دیوبند ملفوظ 136 ـ اپنے بزرگان دیوبند کے تذکرے کے سلسلے میں فرمایا کہ اللہ کا شکر ہے