ملفوظات حکیم الامت جلد 15 - یونیکوڈ |
کام صرف جوش سے نہ کرنا چاہئے ملفوظ 9 ـ ارشاد فرمایا کام جوش سے نہ کرنا چاہئے - ایک شخص سے فرمایا جو کام کر و سوچ کر کرو اور جہاں رہو کسی شخص کو اپنے بڑے بنا کر رہو ـ ( وہ شخص مختل الحواس کی طرح تھا ) جامع ـ نا بالغ سے خدمت میں احتیاط ضروری ہے ملفوظ 10 - ارشاد فرمایا نا بالغ سے بغیر اجازت اس کے باپ کے کام لینا جائز نہیں ـ اس وجہ سے بعض بچے لوٹے بھر دیتے ہیں - میں اس سے وضو نہیں کرتا مجھے شبہ ہوتا ہے کہ شاید اس سے وضو جائز نہ ہو کیونکہ بھر لینے سے اس کا ملک ہو گیا اور نا بالغ کی چیز کا بلا دام تصرف جائز نہیں ـ رمضان شریف کی برکت ملفوظ 11 ـ فرمایا اخرہ عتق من النیران ـ رمضان کے عشرہ اخیرہ میں کچھ ٹھنڈی ہو گئی تھی اس پر فرمایا کہ یہاں کی گرمی سے بھی نجات ملتی ہے کیونکہ نیران جمع ہے نار کی ، نار عام ہے اخروی ہو یا دنیوی ـ چندہ کے روپے لینے میں حضرت حکیم الامت کا احتیاط ملفوظ 12 ـ فرمایا پانی پت کے پاس ایک موضع ہے '' محمد پور ،، وہاں کے ایک شخص نے پندرہ روپیہ مدرسہ میں دیئے ـ مجھے کچھ کھٹک پیدا ہوئی ـ امتحانا میں نے سوال کیا کہ پانی پت کے مدرسہ قریب ہے اس کو چھوڑ کر تھانہ بھون کے مدرسہ کو ترجیح دی وجہ ترجیح بتلاؤ ! وہ کچھ بولے نہیں ہم نے کہا شاید یہ وجہ ہو کہ وہاں دینے سے تو صرف مدرسہ میں پہنچے گا اور یہاں دینے سے ثواب بھی ہو گا اور پیر بھی خوش ہو گا کہا ہاں جی ہے تو یہی بات میں نے کہا بس لے جاؤ ـ ہم شرک کا روپیہ نہیں رکھتے - تم نے خدا کے ساتھ مخلوق کو ملایا ـ پھر دوسرے روز آ ئے اور کہا جی ہم نے رات بھر توبہ کی اور اب نیت میں وہ بات نہیں پاتا ہوں ـ خالص اللہ کے واسطے دیتا ہوں ـ یہاں پر انتظام سے کام ہوتا ہے ـ اس لئے " یہاں دیتا ہوں ،، میں نے کہا بہت اچھا اب لے لوں گا ـ اللہ کا نام دنیا کی غرض سے لینا شرک ہے ملفوظ 13 ـ فرمایا اللہ کا نام دنیا کی غرض سے لینا شرک ہے - تفویض تسلیم یہ سمجھ کر اختیار ملفوظات حکیم الامت - جلد 15 - 3