ملفوظات حکیم الامت جلد 15 - یونیکوڈ |
امراض سودا ویہ کے خواب میں نظر آنے کی تعبیر ملفوظ 91 ـ فرمایا جذام و امراض سوا ویہ کا خواب میں نظر آنا بدعت سے تعبیر ہے ـ وسوسہ نفسانی اور شیطانی کا فرق ملفوظ 92 ـ فرمایا وسوسہ کبھی نفسانی ہوتا ہے اور کبھی شیطانی ـ فرق یہ ہے کہ اگر ایک ہی قسم کے وسوسہ میں تکرار ہو تو نفسانی ہے اور وسوسہ مختلف الانواع ( دلیل اس کی یہ ہے کہ شیطان چاہتا ہے کہ انسان گناہ میں مبتلا رہے اگر ایک گناہ سے بچ جاتا ہے تو دوسرا گناہ کرانے کی کوشش کرتا ہے اور نفس اپنے کیلئے گناہ کراتا ہے ـ وہ صرف ایسے گناہ کو چاہتا ہے جس میں اسے خط آتا ہو ـ اس سے بار بار خواہش کرتا ہے ) ( مختلف قسموں کا وسوسہ ) آتا ہو تو شیطانی ہے ـ دنیا میں شوق اور بے چینی کا سبب ملفوط 93 ـ فرمایا عشاق اور عرفا کو دنیا میں شوق (تڑپ) اور بے چینی اس لئے ہوتی ہے کہ دنیا میں حد استداد تک کوئی کمال حاصل نہیں ہوتا اور آخرت میں ہر کمال حد استعداد ( قابلیت کی حدت تک کمال ) تک حاصل ہو جائے گا ـ اس لئے وہاں سکون ہوگا ـ یہ شبہ نہ ہو کہ جنت میں فواکہ ونعماء اکل وشرب کیلئے جو ملا کریں گے تو شاید نفس کو ان کی طرف بے چینی ہو گی جواب یہ ہے کہ اس کی مثال ایسی ہے جیسے بے پیاس والے کیلئے شربت سرد کا کلاس پیش کیا جائے ، تو اس کی طبیعت میں بے چینی تو نہ ہو گی مگر پھر بھی پینے سے مزہ اور لذت خود مضاعف ہو گی ـ ویسے ہی وہاں ہو گا ـ صاحب تصرف کیلئے صاحب تشریع ہونا ضروری نہیں ملفوظ 94 ـ فرمایا صاحب تصرف کیلئے صاحب تشریع ہونا ضروری نہیں ، دیکھو دجال کتنا بڑا صاحب تصرف ہو گا اور ابلیس بھی صاحب تصرت ہے انسان کے اندر گھس جاتا ہے ـ خیر من الف شھر کا مفہوم ملفوظ 95 ـ فرمایا : لیلتہ القدر کی فضیلفت میں خیر من الف شھر ( ایک ہزار مہینے سے