ملفوظات حکیم الامت جلد 15 - یونیکوڈ |
معلوم ـ حالانکہ میں چھوٹا تھا مگر مولانا نے مجھ سے دریافت کرنے میں کوئی مضائقہ نہ سمجھا ـ کاوش نہ کرنے سے کام جلدی ہوتے ہیں ملفوظ 54 ـ حضرت مولانا حبیب الرحمن صاحب سابق مہتمم دارالعلوم دیوبند کے ذکر آنے پر فرمایا کہ وہ میرے ہم عصر و ہم درس تھے ـ رقابت ہوئی لیکن بجائے رقابت کے انہوں نے قرابت رکھی ـ طالب علمی کے ایام میں ان کے اور میرے درمیان نوک جھوک رہتی تھی ـ انہیں ایام میں یہ عربی نثر و نظم لکھ لیتے تھے ـ مجھ سے بے حد محبت کرتے تھے ـ انہوں نے مجھ سے کہا تھا کہ تمہارے کام اس لئے جلدی جلدی پورے ہو تے چلے جاتے ہیں کہ تم کام کے اندر کاوش نہیں کرتے ـ فرماتے بے شک میری یہی عادت ہے سر سری طور پر کام انجام دینا چاہتا ہوں کسی کام میں زیادہ کاوش نہیں کرتا ہوں ـ امرت برسر ملفوظ 55 ـ فرمایا جب میں امرتسر گیا تو امرتسر کے لوگوں نے مجھ کو دق نہیں کیا پھر ظرافت کے لہجے میں فرمایا کہ اگر وہ مجھ سے کچھ فرمائش کرتے بھی تو میں امرت برسر کہتا ـ حضرت گنگوہیؒ کا تبسم ملفوظ 56 ـ فرمایا حضرت گنگوہیؒ کی ہنسی میں آواز نہیں ہوتی تھی مسکراہٹ اور تبسم ہوتا تھا ـ آثار محبت زبان پر نہیں آ تے ملفوظ 57 ـ فرمایا آج کل لوگوں کا اعتقاد بھی مطلب کا ہوتا ہے دلوں میں خاک بھی محبت نہیں ہوتا ـ محبت دلوں سے دلوں میں پہنچ جاتی ہے ـ محبت کے آثار زبان پر نہیں آیا کرتے باپ اولاد کو کھلاتا پلاتا رہتا ہے ان کی خاطر کیا کچھ نہیں کرتا مگر زبان پر اس کو نہیں لاتا ـ جھک کر ملنے مذمت ملفوظ 58 ـ فرمایا جھک کر ملنا کیا ہی بری رسم ہے ـ اس کی مذمت احادیث اور فعل صحابہ سے بہت تفصیل کے ساتھ بیان فرمائی ـ