ملفوظات حکیم الامت جلد 15 - یونیکوڈ |
شبہات کا جواب دیتا رہے مثلا ایک عورت نے گھر میں قالین بچھا ہوا دیکھ کر کہا کہ ان کے یہاں تو قالین بھی بچھائی جاتی ہیں وغیرہ وغیرہ ـ حضرت امام محمدؒ اور حضرت امام ابو یوسفؒ ملفوظ 26 ـ فرمایا امام محمد صاحب محدث تھے اور امام ابو یوسف صاحب فقیہ تھے ـ امام ابو یوسف کی شان مجتہدانہ تھی ـ حضرت والا نے اس کی وضاحت ہدایہ کتاب الصوم پچھنے لگانے کی بحث سے فرمائی ـ 1940ء حضرت حکیم الامتؒ کی تواضع ملفوظ 27 ـ فرمایا معمولات تو بزرگوں کے ہوتے ہیں میرے کیا معمول ہیں کھانا کھا لیتا ہوں ـ پاخانہ پیشاب کرتا ہوں طلبہ اور مساکین کے اندر رہنے اور ان کی قدر کرنے سے شہرت ہو گئی ـ مجھ میں نہ کوئی کمال نہ حال نہ قال ـ اپنے بزرگوں کا حال ملفوظ 28 ـ فرمایا پہلے جامعیت ہوتی تھی اب نہیں ہے ـ طلباء کو ذکر و شغل تعلیم علوم سے نکالنے والا ہے بہتر یہ ہے کہ مطالعہ کتب بھی ہو اور ذکر و شغل بھی ہو - فرمایا مولانا گنگوہیؒ معمولات کے سخت پابند تھے ہمارے بزرگ کبھی مخدوم بن کے نہیں بیٹھے ـ حضرت گنگوہی و حضرت مولانا یعقوب صاحبؒ ملفوظ 29 ـ فرمایا مولانا گنگوہیؒ سائل کو بہت مختصر جواب دیتے تھے اور حضرت مولانا یعقوب صاحب مفصل تقریر کرتے تھے ـ 28 ذیقعدہ 1360ھ مطابق 18 دسمبر بروز جمعہ 1941ء اپنے معتقد کی توجہ سے نفع ہوتا ہے ملفوظ ـ30 ـ نماز جمعہ کے بعد حضرت والا نے فرمایا گو میں بیکار ہوں یعنی کچھ بھی نہیں