ملفوظات حکیم الامت جلد 15 - یونیکوڈ |
" فعلیہ بالصوم ،، کی تحقیق ملفوظ 167 - فرمایا ایک شخص نے شہوت کی شکایت کی ایک مولوی صاحب میرے پاس بیٹھے تھے انہوں نے مبادرت کی اس سے کہا روزہ رکھو اس نے کہا میں نے روزہ بھی رکھا کچھ نہ ہوا وہ چپ ہو گئے ـ میں نے کہا کثرت سے رکھو اول تو تجربہ ہے ـ دوسرا یہ کہ حدیث میں آیا ہے فعلیہ بالصوم علی لزوم کیلئے ہے اور لزوم عملی دوام سے ہوتا ہے ـ فضیلت جوع ملفوظ 168 ـ فرمایا جو کی و فضیلت آئی ہے اس کی یہ مراد نہیں کہ کھانا سامنے آ ئے اور نہ کھائے بلکہ مراد یہ ہے ـ ( غالبا کسی وعظ کے حاشیہ میں ہے ) حضرت شاہ ولی اللہ صاحبؒ اور ملا علی قاریؒ نے لکھا کہ مقدار میں کم نہ کرنا بلکہ فصل طویل دینا ـ مثلا دو وقت کھاتا تھا ـ اب ایک وقت کر دیا اور دوسری توجیہ میرے خیال میں یہ ہے کہ اگر کھانا نہ ملے بھوکے رہیں جزع فزع نہ کرے یہ نہیں کہ کھانا ہوتے ہوئے بھوکے رہیں اور اصل فضیلت تو تشبہ بالملئکتہ سے ہوتا ہے ان کو نہ بھوک ہے نہ کسلی گرانی ہے زیادہ کھانے سے اور ایک راز ہے اصل چیز تشویش سے بچنا ہے بھوک سے تو تشویش ہوتی ہے اور زیادہ شبع سے بار بار کسل ہوتا ہے اس میں بھی تشویش ہے ـ ایک جنٹل مین کا واقعہ ملفوظ 169 ـ ایک روز ایک جنٹل مین آیا ـ اسباب ایک جگہ رکھ کر حکیم ہاشم کی تلاش میں چلا گیا ـ حضرت نے پوچھا یہ کون آیا تھا کہاں ہے ؟ عرض کیا گیا وہ باہر چلا گیا ـ تھوڑی دیر میں آ کر اسباب لے کر چل دیا ـ حضرت نے نہیں دیکھا تھا پوچھا کیا وہ آ گیا ؟ عرض کیا گیا وہ تو چلا بھی گیا ـ فرمایا نہ سلام نہ کلام ـ فرمایا یہ امور ہیں تہذیب کے خلاف ـ دوسرے کو وحشت ہوئی ـ وحشت اذیت ہی کے فرد ہے نہ ملے کچھ نہ کہا ـ حضرت حاجی صاحبؒ کا فیصلہ ملفوظ 170 ـ حضرت حاجی صاحبؒ نے فرمایا فقہائے ظاہرہ اور صوفیہ میں اگر اختلاف ہو تو