ملفوظات حکیم الامت جلد 15 - یونیکوڈ |
احساس ہو گیا ـ آپ نے توجہ روک لی ـ مولانا یعقوب صاحبؒ کو اس کا ادراد ہو گیا ، خفا ہو کر فرمانے لگے ،، : بنا دو ان کو غوث و قطب ! ( غوث : بعض نے کہا ہے کہ قطب الاقطاب کو غوث کہتے ہیں ، جو ایک ہوتا اور مکہ میں رہتا ہے ـ عالم غیب اس کا نام عبداللہ ہوتا ہے اور سب قطب اس کے ماتحت ہوتے ہیں ) میں ہی ایک منحوس ہوں جو خار معلوم ہوتا ہے ،، ـ درس عبرت ملفوظ 184 ـ فرمایا شیخ فریدالدین عطارؒ کے پیر مع اپنے بہت سے مریدوں کے حج کو گئے ـ مکہ معظمہ پہنچ کر ایک عورت خوبصورت پر عاشق ہو گئے اور مریدوں کو چھوڑ چھاڑ کر اس کے پیچھے ہو لئے ، مرید دل توڑ کر واپس شیخ عطارؒ کے پاس گئے اور قصہ بیان کیا ، فرمایا : ،، تم غیرت میں مر نہ گئے جو اوپس آ گئے ؟ ایک محسن کو شیطان کے پنجرے میں دے کر آ گئے ـ چلو مجھ کو وہاں لے چلو ـ ،، شیخ عطار مع باقی اخوان طریقت کے مکہ مکرمہ میں آئے اور بعد نماز فجر بعجز و انکساری تام دعائے ہدایت کرنی شروع کی ـ حق تعالی نے قبول فرمائی ، پیر صاحب کو تنبہ ہوا اور ہوش آیا فورا توبہ کی اور تجدید اسلام کی ـ نصوص میں آخرت کے اجمالی حالات مذکور ہیں ملفوظ 185 ـ فرمایا ایک بزرگ نے مرتے وقت وصیت کی کہ تم قلم و دوات میری قبر میں رکھ دینا میں آخرت کے حالات معلوم کر کے لکھوں گا اور تم تیسرے روز قبر پر سے کاغذ قلم و دوات اٹھا لینا ، چنانچہ انہوں نے ایسا کیا ـ تیسرے روز لکھا ہوا قبر پر ملا کہ اجمالا حالت تو وہ ہے جو نصوص میں وارد ہے اور شریعت کا حکم ہے اس پر یقین کرو ـ اور تفصیلی حالت بدوں گزرنے کے معلوم نہیں ہو سکتے ـ صاحب تصرف بزرگ کی حکایت ملفوظ 186 ـ فرمایا ایک بزرگ صاحب تصرف تھے مگر بیوی معتقد نہ تھی ـ ایک روز ہوا میں اڑتے ہوئے گزرے اور سب لوگوں نے دیکھا کہیں بیوی بھی کھڑی تھی ـ وہ دیکھ کر متعجب ہوئی وہ بزرگ تشریف لائے تو بیوی نے ذکر کیا کہ ،، آج ہم نے ایک بہت بڑا بزرگ دیکھا ہے جو ہوا میں اڑتا تھا ،، اس نے کہا وہ تو میں ہی تھا ـ کہنے لگی ،، اچھا ! تبھی ٹیڑھا اڑتا تھا ،، ـ