ملفوظات حکیم الامت جلد 15 - یونیکوڈ |
ایک تہبند باندھے ہوئے بالکل ننگے ہیں ـ اس خواب کی تعبیر سے مشرف فرمائیے ـ حضرت والا نے فرمایا کہ میں نے یہ لکھ دیا ہے کہ خواب کوئی مہتمم بالشان چیز نہیں ہے جس کی اتنی فکر ہے اور فرمایا کہ اس کی تعبیر ہو سکتی تھی مگر اس کا سلسلہ ہی کیوں نہ منقطع کر دیا جائے ورنہ تعبیر یوں ہو سکتی ہے کہ صدقے میں کوئی بات خلاف ہو گئی اس لئے وہ خیرات نہ پہنچی ہو ـ بذریعہ خط بیعت ملفوظ 52 ـ ایک صاحب کا خط آیا تھا کہ جناب مولوی صاحب آپ جو لوگوں کو خط کے ذریعہ سے مرید کرتے ہیں اس کی کیا دلیل ہے اور یہ سنت سے ثابت ہے یا نہیں فرمایا میں نے جواب میں لکھا ہے کہ یہ میرا فعل ہے آپ میرے فعل کی دلیل کیوں دریافت کرتے ہیں ـ آپ کو کیا حق ہے ـ آپ بلا دلیل کسی کو مرید نہ کریں ـ علم غیب اور علم عیب ملفوظ 53 ـ ایک صاحب پانی پڑھوانے کو آ ئے اور آ کر خاموش کھڑے ہو گئے ـ جب حضرت نے دیکھا اور فرمایا کہ کیوں کھڑے ہو ـ بیٹھتے کیوں نہیں ہو کیا مجھے تکلیف پہنچانے پر سب نے اتفاق کر لیا ہے ـ ان صاحب نے کہا جی مجھے پانی پڑھوانا ہے ـ فرمایا تو منہ سے کیوں نہیں کہتے ـ کیا تمہارا یہ خیال ہے کہ مجھے علم غیب ہے ـ تمہارے انداز سے تو یہ معلوم ہوتا ہے کہ مجھے علم غیب ہونا چاہئے تھا ـ پھر ظرافت سے فرمایا کہ مجھے غیب کا علم نہیں ہے ، مگر عیب کا ہے ـ بعد مشورہ کام میں تصرف کرنے سے گرانی ملفوظ ـ 54 ـ فرمایا کہ آج کل تو یہ رہ گیا ہے کہ ایک کام مشورہ سے طے ہوتا ہے پھر اس کے خلاف بلا مشورہ اس میں تصرف کر لیا جاتا ہے اب ان سے پوچھئے کہ جو بات مشورہ سے طے ہوئی تھی وہ مشورہ کے خلاف اکیلئے کیوں کی ـ اگر خلاف ہی کرنا تھا اس میں بھی مشورہ کر لیتے یہی تو خرابی ہے کہ جس شخص کو کام دے دیتا ہوں وہ اپنے آپ کو مجتہد اور مستقل سمجھنے لگتا ہے اسی واسطے تو میں کوئی کام کسی کے سپرد نہیں کرتا ـ مجھے ان باتوں سے سخت تکلیف ہوتی ہے اور پھر لوگ مجھ ہی کو بد اخلاق کہتے ہیں ـ ان کو کوئی نہیں دیکھتا ـ افسوس ساری دنیا کے الو