ملفوظات حکیم الامت جلد 15 - یونیکوڈ |
|
محبت کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا : کہ حضرت مولانا گنگوہیؒ فرمایا کرتے تھے اگر کوئی یہ بھی کہہ دے کہ حضرت حاجی صاحب کے پیدا ہونے کے بعد آسمان و زمین کا رنگ دوسرا ہو گیا ہے اور بدل گیا ہے تو میں مان لوں گا ـ تعلق باللہ رکھنے والے مسلمان کا کمال ملفوظ 22 ـ فرمایا جو مسلمان ہو اور خدا سے تعلق رکھتا ہو ـ اس پر خدا کا سایہ ہوتا ہے اس مسلمان سے کوئی کمال صادر ہو جائے تو کوئی تعجب نہ کرنا چاہئے ـ محق اور اس کی قسمیں ـ دوسری مجلس شریف ملفوظ 23 ـ فرمایا کہ ایک محق ہوتا ہے یعنی اہل حق اور ایک محقق یعنی تحقیق کرنے والا میں نے اس طرح اس کی تقسیم کی ہے ـ مبطل ، محق پھر محق کی دو قسمیں ہیں محق غیر محقق ـ فرمایا کہ محقق کیلئے اصطلاحی عالم ہونا ضروری نہیں ـ اپنے فن کا محقق ہونا چاہئے مثلا سلوک کا ـ بڑوں کو بڑے ہی پہچانتے ہیں ملفوظ 24 ـ مولانا دیوبندی نے فرمایا کہ بڑوں کو بڑے پہچانتے ہیں چھوٹوں کو چھوٹے ـ اولیاء متوسطین کو لوگوں نے پہچانا ہے اور کاملین کو عوام نے نہیں پہچانا ـ اسی طرح انبیاء کرام کو لوگوں نے کم پہچانا ہے ـ اولیاء کاملین بھی انبیاء کرام سے ہوتا ہے ـ انبیاء کرام کا عدم اخفاء باعث اخفاء ہو گیا ـ مثلا نبی کرمؐ کا حضرت عائشہ صدیقہ کو فرمایا ـ آؤ دوڑیں ـ کون آ گے ہوتا ہے ـ ایک مرتبہ حضرت عائشہ آ گے بڑھ گئیں اور دوسری مرتبہ حضورؐ آ گے بڑھ گئے ـ حضرت والا قطب الارشاد والتکوین نے فرمایا کہ میں حیران تھا کہ حضورؐ کا حجرہ چھوٹا تھا یہ درڑنا کیسے ہوا ـ آخر مسند امام حنبل میں یہ حدیث ملی کہ یہ واقعہ سفر میں ہوا لوگوں سے فرما دیا ہوگا کہ ادھر نہ دیکھنا یا آنکھیں بند کر دو ـ یہ بھی ممکن ہے کہ قافلہ سے دور یہ واقعہ پیش آیا ہو ـ گھر میں غیر عورتوں کو نہ ٹھہرانے کا معمول ملفوظ 25 ـ فرمایا کہ میں اپنے گھ میں غیر عورتوں کا ٹھہرانا برا سمجھا ہوں کہ کون ان کے