ملفوظات حکیم الامت جلد 15 - یونیکوڈ |
تنگی بھی عظمت ہے ملفوظ 111 ـ فرمایا تنگی بھی نعمت ہے لیکن ہم اس کا تحمل نہیں کر سکتے ـ ارشاد حضرت حاجی صاحبؒ کے متعلق خوف ملفوظ 112 ـ فرمایا کہ حضرت حاجی صاحب کا قول ہے کہ میں دو سے ڈرتا ہوں ایک خدا کی عظمت سے ڈرتا ہوں اور دوسرا نفس کی مضرت سے ـ اولیاء کاملین کو لوگوں نے بہت کم پہچانا ملفوظ 113 ـ فرمایا لوگوں نے موسطین اولیاء کو تو کچھ پہچان لیا ہے اور کاملین کو بہت کم پہچانا ـ غیر فقیہ کو فتوی دینا ملفوظ 114 ـ فرمایا غیر فقیہ فتوی نہ دے ـ اس کو فتوی دینا حرام ہے ـ توکل اور تاکل ملفوظ 115 ـ فرمایا توکل ہو یا نوکری لیکن ہمارا توکل تو تاکل ہے ـ ایسی تدبیریں سوچیں گے کہ کچھ ملے کسی واعظ نے توکل پر وعظ کہا پھر کسی نے کسی کو کھانا دیا یہ واعظ بھی کھنکھارے ـ بیوی اسباب راحت ہے ملفوظ 116 ـ فرمایا ہر کہ زن ندا رد آرام تن ندارد ـ نماز کے اندر غیر عربی میں دعا کا حکم ملفوظ 117 ـ فرمایا نماز کے اندر اگر غیر عربی میں دعا مانگی جائے تو نماز فاسد نہیں ہوتی مکروہ ضرور ہے ـ اگر غلبہ حال سے ہو تو مکروہ بھی نہیں ـ کثرت تصنیف امت محمدیہ علیہ الصلوۃ والسلام کا خاصہ ہے ملفوظ 118 ـ فرمایا کثرت تصنیف امت محمدیہ علیہ السلام کا خاصہ ہے ـ ملفوظات حکیم الامت ـ جلد 15 - 15