ملفوظات حکیم الامت جلد 15 - یونیکوڈ |
ظاہر و باطن ایک دوسرے میں مؤثر ہے ملفوظ 178 ـ فرمایا جیسے باطن مؤثر ظاہر میں ہے ظاہر بھی موثر باطن میں ہے ـ اگر بار بار مردہ بزرگ سے کہا جائے کہ دعا کیجئے اولا تو یہ ثابت نہیں کہ اس کی فرمائش کی دعا وہ بزرگ کبھی کرتے ہیں ـ فضول اضاعت وقت ہے اور دوسری خرابی یہ ہے کہ ایسے بار بار کرنے سے فساد عقیدہ کی نوبت آ جاتی ہے ـ جو عقیدہ عوام کا ہے وہی ہو جاتا ہے اور عوام کو بگڑ جانے کی خرابی اور ہے ـ مولانا مظہر صاحبؒ کی کرامت ملفوظ 179 - فرمایا جناب مظہر صاحبؒ نے موسم گرمی میں پنکھا دیا کہ یہ لے جاؤ ـ انکار کیا مولانا نے بار بار اصرار کیا ـ خیر لے لیا گاڑی میں ـ آدمی بہت تھے - سب بلاتے ہیں میاں ادھر آؤ ادھر آؤ مجھے اس وقت خیال ہوا کہ مولانا کی کرامت ہے ـ آج کل پنکھا ہاتھ میں لے کر چلنا بھی تو عیب سمجھا جاتا ہے ـ اہل باطل کے ساتھ کلام کرنے سے حال بدل جاتا ہے ملفوظ 180 فرمایا اہل باطل کے ساتھ کلام کرنے سے کیفیت اور حال بدل جاتا ہے پہلے جیسا رسوخ نہیں رہتا ـ لہذا مناظرہ سے بہت بچنا چاہئے ـ حدیث میں ہے ـ دجال سے الگ رہنا چاہئے ـ پھر فدا حسین مولانا عبدالعزیز صاحب کے شاگرد جو مناظرہ کیلئے گئے تھے ـ ان کو گمراہ کرنا یہاں فرمایا ـ یہ بڑا مسخر تھا مگر مولانا اسماعیل صاحب سے ڈرتا تھا ـ مریدوں کے پوچھنے پر کہا ہم تو شاہزدہ ہیں وہ کوتوال ہے ـ وہ صاحب منصب ہے ـ شاہزادہ بھی رات کو بے روشنی نکلے پکڑ لے گا ـ اس وقت مزاحمت نہ چاہئے وہ بغاوت ہے گو بادشاہ یہاں سے جانے سے چھوڑ دے گا ـ ایک مجذوب کا عجیب واقعہ ملفوظ 181 - ایک مجذوب کا قصہ اس نے مجھ سے کہا مولوی جی جب درود پڑھتا ہوں منہ میٹھا ہو جاتا ہے اور کہا یوں ہی نہیں کہتا ـ سچ مچ جیسے مٹھائی کھا لی ـ مولوی عبدالکریم صاحب نے کہا ان کا ایک کتا تھا ـ کسی مولوی صاحب نے کتا رکھنے سے منع کیا کتا سے