ملفوظات حکیم الامت جلد 15 - یونیکوڈ |
|
ہم بھی اہل حدیث ہیں ملفوظ 162 - فرمایا ہم عامل بالحدیث معنی ہیں جو امام ابو حنیفہ ؒ نے سمجھا اسی تفسیر پر عامل ہوں ـ اجتہادی غلطی کی سزا ملفوظ 163 - فرمایا اجتہادی غلطی کی سزا دنیا میں ممکن ہے گو آخرت میں نہ ہو جیسے میں نے کہا الہام کی مخالفت کی سزا کا قصہ بیان کیا تھا ـ سوال کیا گیا کہ اگر کسی نے معصیت نہ کی ہو اور کوئی بزرگ بد دعا کرے تو اس پر نقصان پڑتا ہے فرمایا ممکن ہے یوں تو افق ہو گیا اس پر یہ ہونے والا تھا ہو گیا ـ دوسری وجہ یہ ہے کہ بعض جرائم ظاہر میں معلوم نہیں ہوتے ہیں مگر واقع میں بڑے ہوتے ہیں ـ مثلا یہ کہ کسی کتاب کی تلخیص کی ممکن ہے جو باقی رہ گیا ہو وہ زیادہ نافع ہو ـ تہجد کی نیت کیسی ہو ملفوظ 164 ـ تہجد کی نیت کے متلعق ایک شخص نے پوچھا فرمایا نیت میں نفل یا سنت دونوں جائز ہے مگر زیادہ بہتر ہے سنت کا لفظ ، کیونکہ مواظبت ہے نبی کریم ؐ کی ـ وعظ سے نفور ہونے کی وجہ ملفوظ 165 ـ فرمایا وعظ سے جو نفور ہوا سوچنے سے معلوم ہوا کہ کام کی بات تو مختصر ہی ہے ـ مالہ وماعلیہ سے طویل ہو جاتا تھا ـ اب طبیعت فضولیات سے الگ رہنا چاہتی ہے خیر اس مرض سے بھی نجات ملی ـ کچھ علمی باتیں ملفوظ 166 - لئن قدر اللہ علی الحدیث معلوم ہوتا ہے کہ اس کو نفی قدرت تو معلوم ہے مگر اس کی حد معلوم نہ تھی ـ اس سے قبل فرمایا تھا یہ بہائم میں ادراک تو نہیں ہے اور مجانین حمقاء میں اسباب ادراک مختلف ہیں ـ این اللہ ـ قالت فی السماء مقصود نفی الھہ ارض ہے اور یہ طبعی بات ہے ہر شخص کو فوق ہی معلوم ہوتا ہے ـ اگر بے تکلف زمین کا خیال کرے رہتا نہیں نماز میں ، دعا میں ہر حالت میں فوق ہی خیال ہوتا ہے ـ