ملفوظات حکیم الامت جلد 15 - یونیکوڈ |
لئے مطلب کے موافق کئی وجوہ اور احتمال نکل سکتے ہیں ـ میں اس لئے اپنے بعض احباب کو جو درس قرآن دینے کی اجازت مجھ سے حاصل کرنا چاہتے ہیں ان کو قرآن پڑھانے کی اجازت نہیں دیتا ہوں گو وہ درسی کتابیں پڑھ چکے ہوں ـ مقامات انبیاء میں گفتگو کرنا بے ادبی ہے ملفوظ 70 ـ بدوران کلام فرمایا کہ شیخ اکبر نے لکھا ہے کہ غیر صاحب حال کو میری کتابوں کو دیکھنا حرام ہے یہ بھی لکھا ہے کہ مقامات انبیاء میں گفتگو کرنا بے ادبی ہے ـ حضرت شیخ نے مقام وسیلہ کی تشریح میں بھی لکھا ہے ـ اس پر علماء کو بیٹھے بیٹھے اس کی سوجھی کہ معام وسیلہ کے ملنے کی دعا امتی کر سکتا ہے یا نہ - شیخ اکبر لکھتے ہیں کہ اس میں بحث فضول ہے اگر کسی اور کو مل بھی گیا تو نہایت ادب کے ساتھ حضورؐ کی خدمت میں پیش کیا جانا مناسب ہے کیونکہ حضورؐ کا ارشاد ہے کہ مجھ کو امید ہے کہ وہ مقام مجھ کو ملے گا لیکن علماء نے اس میں بھی بحث کی ہے ـ عقل عشق پر غالب ہونی چاہئے ملفوظ 71 ـ فرمایا اچھی حالت یہ ہے کہ کچھ عقل ہو کچھ عشق ہو ـ نرا عش بھی نہ ہو اور نری عقل بھی نہ ہو میری رائے یہ ہے کہ عقل غالب ہو عشق پر ـ اللہ والے بننے کی ضرورت ملفوظ 72 ـ فرمایا میری نیت یہ ہے کہ اللہ والے ہو جاؤ اور اللہ والوں کے والے بھی ہو جاؤ ـ 2ستمبر 1942ء اغنیاء اور اغبیاء سے تنگی ملفوظ 73 ـ فرمایا دو فرقوں سے مجھ کو بہت تنگی ہوتی ہے ایک اغنیاء سے دوسرے اغبیاء سے ـ رحیم کا مفہوم ملفوظ 74 ـ فرمایا رحم اس کو نہیں کہتے کہ اس سے پوچھ کر رحم کیا جائے بلکہ اپنی حکمت