ملفوظات حکیم الامت جلد 15 - یونیکوڈ |
رکھتا اچھا ہو جاتا ـ پھر کھول کر دیکھا بسم اللہ لکھا ہوا ہے ـ مگر سوء اعتقاد نہ ہوا ارکان دولت سے کہا کیسا پاکیزہ مذہب ہے جس کا ایک جزو کا یہ اثر ہے کل کا کیا اثر ہوگا ـ طب میں بھی خیال کا اثر ہے ـ طبیعت دافعہ ہے ـ جب اس میں قوت ہو جائے اچھا ہو جاتا ہے ـ نفیس میں ہے کسی بیمار کا محبوب سامنے آ گیا اچھا ہو گیا کیونکہ طبیعت قوی ہو گئی ـ دیوبند میں عبدالعزیز نام کے ایک طالب علم تھا مالی خولیا ہو گیا تھا ـ اس کو ایک دفعہ خیال ہو گیا کہ سر نہیں ہے حضرت مولانا یعقوب صاحبؒ اس کے پاس گئے اور جوتا سے علاج شروع کیا ـ جوتا مارتے ہی وہ چلاتا ہے ـ مولانا فرماتے تھے بتلا سر ہے ؟ کہا ، ہے مولی بخش اور جوتا علاج تھا ـ اطباء بھی بعض دواء کے اجزاء نہیں بتلاتے ہیں تاکہ ضعف اعتقاد نہ ہو میں کہتا ہوں کہ اگر طب جسمانی میں اور طب روحانی میں مجتہد نہ ہو تو اس کا علاج نہ کرنا چاہئے ـ توجہ کا مدار طلب پر ہے ملفوظ 175 ـ فرمایا (شیخ کی ) توجہ تو ہوتی ہے طلب سے کمالات سے توجہ نہیں ہوتی ہے طلب اگر ہوا اور کمال ایک بھی نہ ہو زیادہ توجہ ہوتی ہے ـ اس سے کہ کمالات تو ہو مگر طلب نہ ہو ـ حضرت گنگوہیؒ کے متعلقین کی شان ملفوظ 176 ـ حضرت گنگوہیؒ کے متعلقین میں عجیب شان ہے گویا اول ہی ملاقات میں کامل کر دیتے ہیں ـ بڑے خلوص اور فہیم ہوتے ہیں بس ان کی شان میں وہی پڑھتا ہوں جو حضرت سلطان نظام الدین ؒ نے گیسو دراز کے بارے میں کہا تھا ـ ہر کہ مرید گیسو دراز شد نیست کہ اوبزرگ شد یا پاک باز شد گول مول بات بڑی تکلیف دہ ہے ملفوظ 177 ـ فرمایا آج کل تو تمام حقوق تعظیم میں منحصر ہے یہ نہایت موذی ہے ـ الٹے پاؤں ہٹنا ـ آ گے نہ چلنا ، کھڑا ہو کر کہنا ، میں کہتا ہوں کہ انسان کا طریقہ افہام ہے نہ کہ ابہام اس سے بہت تکلیف ہوتی ہے ـ گول مول بات بڑی تکلیف دہ ہے ـ