ملفوظات حکیم الامت جلد 15 - یونیکوڈ |
مولانا محمد امین صاحب کی حکایت ملفوظ 126 ـ فرمایا مولانا محمد امین صاحبؒ جو رائے بریلی میں رہتے تھے ، بڑے سخت آدمی تھے ـ حضرت سید احمد صاحب خواجہ احمد صاحب کے خلیفہ تھے ـ ان کی شکایت سرکار میں پہنچی کہ ان کے وعظ سے یہاں پر فساد کا اندیشہ ہے ، سرکار کی طرف سے وعظ بند کرنے کیلئے سب انسپکٹر پولیس آیا ـ جس کی مونچھیں بڑی ہوئی تھیں اور پائنچے ٹخنوں سے نیچے لٹکے ہوئے تھے ، جب آیا تو مریدوں سے فرمایا کہ اسے پکڑو لو ـ قینچی لا کر مونچھیں کاٹ دیں اور پائینچے کتر دیئے ، پھر فرمایا : ،، اب کہو کیا کہتے ہو ،، ـ جب شرمساری سے اس نے کہا کہ گورنمنٹ کو آپ کے وعظ سے فساد کا اندیشہ ہے ،تو فرمایا : جب فساد ہو گا اس وقت روکنا ، ابھی تمہارا کوئی اختیار نہیں ہے " ـ نظر مفاجات کی نحوست ملفوظ 127 ـ فرمایا حضرت جنید بغدادی کے زمانہ میں ایک حافظ قرآن ایک نصرانی لڑکے پر عاشق ہو گیا حضرت نے اسے میل جول سے منع کیا ، نہ مانا ـ ایک بار کہیں نظر مفاجاۃ ( اچانک نظر ) سے لذت حاصل کی ، اس کی ںحوست سے حفظ سلب ہو گیا ـ نعوذ باللہ منہ ، نظر بد کا انجام ملفوظ 128 ـ فرمایا ایک احوال شخص بیت اللہ شریف کا طواف کرتے ہوئے کہہ رہا تھا اللھم انی اعوذ بک منک ( اے اللہ میں تجھ سے تیری ذات کی پناہ چاہتا ہوں ) دریافت کرنے پر جواب دیا کہ ایک مرتبہ امرد لڑکے پر نظر کی تھی اس کی نحوست سے نظر جاتی رہی ـ تلبس بالفساق والکفار سے ظلمت ملفوظ 129 ـ فرمایا تلبس بالفساق والکفار ( کافر اور فاسق وفاجر لوگوں سے تعلق اور میل جول ) سے دل میں ظلمت پیدا ہوتی ہے اور نورانیت سلب ہو جاتی ہے اگر جلدی سے احساس نہ ہو کیونکہ جو علم مشکوۃ نبوت سے نلکے ہوئے ہیں ان میں نور ہوتا ہے اور مضامین یا ایجادات فاسق دل سے نکلی ہوں گی ان میں ظلمت ضرور ہو گی ـ پھر اس پر یہ حکایت بیان فرمائی کہ حکیم