ملفوظات حکیم الامت جلد 15 - یونیکوڈ |
|
کر لیا ـ لوگوں نے اس کی شکایت کی ـ فرمایا میرے ذریعہ دین کا فایدہ تو کسی کو ہوتا نہیں کیا دنیا کے فائدے سے بھی کسی کو روک دوں ؟ ( اللہ اللہ - کیا ٹھکانہ ہے اس عبدیت اور اپنے آپ کو مٹانے کا ) خیر میں اسراف نہیں ملفوظ 161 ـ فرمایا حضرت مولانا الرحمن صاحب گنج مراد آبادی پر ایک صاحب نے اعتراض کیا ـ لا خیر فی الاسراف ( فضول خرچی میں خیر نہیں ) برجستہ فرمایا : لا اسراف فی الخیر ( خیر میں اسراف نہیں ) ـ صولت الفاظ ملفوظ 162 ـ فرمایا شیخ ابوالحسن نوریؒ کو بوجہ کلمات باطنیہ کے حکومت نے گرفتار کر لیا، خلیفہ وقت نے جب تقریر سنی تو کہا کہ ہم ان کی باتیں سمجھتے تو نہیں البتہ صولت الفاظ اس قدر ہے کہ باطل پرست میں نہیں ہو سکتی ، یہ اہل حق ہیں ، چنانچہ رہا کر دیا ـ حضرت گنگوہیؒ سے عدم تعلق پر عتاب ملفوظ 163 فرمایا دہلی میں ایک بزرگ کا انتقال ہوا ، کسی نے ان کو خواب میں دیکھا ، فرمایا نجات تو ہو گئی مگر اس پر عتاب ہوا کہ تم نے مولانا گنگوہیؒ سے تعلق کیوں نہیں قائم کیا ـ قبر پر مٹی نہ رہنا ( کرامت ) ملفوظ 164 ـ فرمایا حضرت مولانا محمد یعقوب صاحبؒ کی قبر پر مٹی نہ رہتی تھی ـ اس لئے کہ مرض کی شفاء کیلئے لوگ لے جاتے تھے اور سب کو صحت ہو جاتی تھی کئی مرتبہ آپ کے صاحبزادہ مولانا معین الدین صاحب موحوم نے مٹٰی ڈالی پھر وہی حالت تھی ـ آخر اک روز دق ہو کر قبر کو خطاب کر کے کہا کہ ،، تمہاری تو کرامت ہوئی اور ہم کو تکلیف ہو رہی ہے ـ اگر اب کے تمہاری مٹی سے کوئی اچھا ہوا اور قبر سے مٹی اڑ گئی تو ننگے پڑے رہئے ـ ہم مٹٰی نہیں ڈالیں گے ،، ـ خدا کی قدرت اس روز سے مٹی سے وہ تاثیر شفاء جاتی رہی ـ عذاب الہی کے وعظ پر عتاب (حکایت) ملفوظ 165ـ فرمایا حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی نے چالیس سال رحمت الہی کے متعلق