ملفوظات حکیم الامت جلد 15 - یونیکوڈ |
بفضلہ اس کی بیماری عشق کی سب جاتی رہی اور نرمی کی مثال یہ ہے کہ ایک گاؤں میں ایک لڑکا کسی عورت پر عاشق ہو گیا ـ اس عورت نے پیران کلیر لے جا کر حضرت مخدوم کے روضہ کے سامنے عہد لیا کہ تو بے وفائی نہیں کرے گا اس کے گھر والے اس لڑکے کو خانقاہ امدادیہ میں لاتے ـ حضرت والا نے فرمایا کہ تنہائی میں اس کو سمجھایا ـ اس نے عشق سے توبہ کی اور ایک مرتبہ عورت سے مل کر اپنا انقطاع ( قطع تعلق کرنا ) ظاہر کیا ـ سلسلہ کی دو (2) برکات ملفوظ 32 ـ فرمایا ہمارے بزرگوں کے سلسلے میں میں داخل ہونے سے دو چیزیں پیدا ہوتی ہیں ـ 1 ـ فہم ـ 2 ـ زہد ـ شاہان مغلیہ کی تواضع ملفوظ 33 ـ فرمایا شاہان مغلیہ کبر کیسا تھ تواضع بھی رکھتے تھے چنانچہ ہاتھی کا مہاوت سوائے سید کے دوسرے کو نہ رکھتے تھے اور کہا کرتے تھے کہ دوسرے کے آ گے بیٹھنے سے ہماری توہین ہوتی ہے اور سید کے آ گے ہونے سے توہین نہیں ہوتی کیونکہ یہ آل رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہیں ـ ایک بزرگ کو سوتے میں مشاہدہ ملفوظ 34 ـ فرمایا بعض لوگوں کو فضائل مقصود نہیں ہوتے بلکہ غایت تواضع کی وجہ سے صرف لذت میں رہتے ہیں ایک بزرگ کو سوتے میں مشاہدہ ہوا کرتا تھا ـ وہ صرف جمال ہی کے طالب نہ تھے ـ مقطعات کا علم ملفوظ 35 ـ مقطعات کا علم حضورؐ کو ہونا اقرب ہے ـ عرفاء کے تین درجے ملفوظ 36 ـ فرمایا عرفاء کے تین درجے ہیں ـ ظاہر قول میں ایک صاحب قلق ، تیسرے صاحب قلق اور پھر بے ضبط ( حضرت ڈاکٹر عبدالحئی صاسحب عارفی مدظلہم اس ملفوظ