ملفوظات حکیم الامت جلد 15 - یونیکوڈ |
کرے کہ بندہ کا یہی حق ہے نہ یہ کہ تفویض سے راحت ملے گی اس نیت سے تفویض اختیار کرنا شرک ہے - حتی کہ ایک بزرگ کا قصہ دیکھا لذت تفویض سے پناہ مانگتے تھے کہ یا اللہ ہم کو لذت رضا سے نجات دے خالص تیرے ہی لئے رضا اختیار کروں - شیخ کے تکدر کا انجام ملفوظ 14 ـ فرمایا شیخ کے تکدر سے فیوض بالکل منقطع ہو جاتے ہیں خواہ شیخ کسی کام کا نہ ہو ـ وعدہ ہا باشد حقیقی دل پذیر وعد ہا باشد مجازی تاسر گیر تکبر کا منشاء جہل ہے ملفوظ 15 ـ فرمایا حضرت مولانا یعقوب صاحب کی بات بڑی پسند آئی فرمایا تکبر کے منشاء جہل ہے وجہ یہ ہے کہ جس علم پر وہ تکبر کر رہا ہے اس علم کی حقیقت کو سمجھا نہیں اگر حقیقت سمجھتا تو یہ کہتا '' لم یحصل لی شئی ،، ایک لطیفہ ملفوظ 16 ـ حضرت حاجی صاحب کے یہاں ایک شخص نے تواضعا کہا میں تو کچھ نہیں ، فرمایا یہ تو مدح ہے کیونکہ عارف جب اپنی مدح کرتا ہے کہتا ہے میں تو کچھ نہیں ہوں ـ اس کے معنی یہ ہیں کہ مقام فنا تک پہنچا ہوا ہوں - ایک شخص نے کہا ـ جی ! من آنم کہ من دانم ـ اس پر دوسرے نے کہا آپ تو بڑے - درجہ پر ہے ـ " من عرف نفسہ فقد عرف ربہ ،، قصد راحت سے خلوت اختیار نہ کرے ملفوظ 17 - فرمایا میں بہت چاہتا تھا کہ تعلق کم کروں ـ بڑے لوگ تو اس لئے کرتے ہیں تاکہ خدا راضی ہو میں اس قابل کہاں ، میں نے سمجھا کہ مجھے راحت ملے گی اور لوگوں کو بھی راحت ہو اس کیلئے طرح طرح کی تدابیر سوچ کر مختلف صورتیں نکالیں - کہیں سفر کیلئے ساتھ شرط مقرر کیا ایک مدت تک سفر نہ کیا ، کہیں ڈاک کیلئے بھی آدمی بھیجنا چھوڑ دیا ـ مگر پھر بھی کوئی نہ کوئی بات ایسی پیش آتی تھی کہ اس کو ہٹانا مشکل ہی پڑتا تھا اور راحت کیسے ہو اللہ تعالی نے