ملفوظات حکیم الامت جلد 15 - یونیکوڈ |
|
ظریف آدمی کا نفس مردہ ہوتا ہے ملفوظ 20 ـ فرمایا ظریف آدمی کا نفس مردہ اور روح زندہ ہوتی ہے ـ طالب لذت ہونا سختی غلطی ہے ملفوظ 21 ـ فرمایا طالب لذت ہونا سخت غلطی ہے ـ کیونکہ حقیقت میں مقصود درد وہی ہے ـ لذت تو اس کے تحمل کو سہل کرنے کیلئے دی جاتی ہے جیسے طبیب کڑوی دوا دہی یا بتاشے وغیرہ میں کھلاتا ہے ـ مقصود دوا ہوتی ہے ، شیرینی کی لذت مقصود نہیں ہوتی ، بلکہ وہ لذت بھی تلخ ہو جاتی ہے ـ دیکھو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کیلئے نماز قرۃ عین ( آنکھوں کی ٹھنڈک ) تھی اور ساتھ ہی لہ ازیز کا زیز المرجل (دیگ کے اوپر وہی تھا جو دیگ کے اندر ہوتا ہے ) فرمایا ہے ـ پیر کو عالم عیب ہونا ضروری ہے ملفوظ 22 ـ فرمایا پیر کو عالم غیب ہونا ضروری نہیں البتہ ، عالم عیب ،، ہونا ضروری ہے ـ ہر شرک ممتنع عقلی ہے ملفوظ 23 ـ فرمایا شریعت میں جتنی چیزیں شرک ہیں وہ سب عقلا ممتنع ( منع ہونے کے قابل ) ہیں ہر شرک ممتنع عقلی ہے دون العکس اور مشرک لوگ تصرفات جزیہ ( کسی جز کا تصرف ) کا مشیت حق کا تعلق نہ مانت تھے اور یہ ممتنع عقلی ( جسے عقل منہ کرے ) ہے کیونکہ ممکن بدون ترجیح مابہ الذات ( بغیر کسی کو ترجیح دیئے ) کیسے ہو سکتا ہے ـ امور اختیار یہ کا یہ مقصود اور امور غیر اختاریہ کا مقصود ہونا ملفوظ 24 ـ مقصودیت امور اختیار یہ اور غیر مقصودیت امور غیر اختیاریہ پر آیت کریمہ : ولا تتمنوا ما فضل اللہ بے بعضکم علی بعض ( اور تم ایسے امر کی تمنا مت کیا کرو جس میں اللہ تعالی نے بعضوں کو بعض پر فضیلت بخشی ہے ) سے استدلال فرمایا اور موافق تحریر ( تحریر مسائل السلوم یہ ہے لا تتمنوا میں نہیں ہے اس سے کی فضائل غیر اختیار یہ کے در پے ہو کہ اس سے سخت تشویش پیدا ہو جاتی ہے جو کہ توجہ الی المقصود سے مانع ہوتی ہے ـ تفسیر بیان القرآن ج ص 172 ) مسائل السلوک تقریر لطیف فرمائی ـ