ملفوظات حکیم الامت جلد 15 - یونیکوڈ |
|
کے وقت گھنٹہ بجتا ہے اور یہاں ابتدا میں ایسے الفاظ ہو تے ہیں جن سے خدا کی عظمت اور شان اور عبادت کی ترغیب ظاہر ہوتی ہے ـ مجہول بات سے تکلیف ہوتی ہے ملفوظ 64 ـ بعد ظہر کے فرمایا کہ حافظ صاحب نے وعظ کیلئے کہا تھا اور میں نے وعدہ بھی کر لیا تھا گو دل نہیں چاہتا تھا وہ اب تک بھی بلانے نہیں آ ئے ـ خدا جانے بھول گئے یا اور کوئی وجہ ہوئی معلوم کرانے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا ـ احقر نے عرض کیا کہ مولوی ظفر احمد صاحب سے وعظ لکھنے کیلئے عرض کر دوں تو اس پر فرمایا کہ جواب آ جانے دیجئے ـ ممکن ہے ان کی رائے بدل جائے جن صاحب کو جواب لینے بھیجا تھا ان صاحب سے دریافت کیا کہ انہوں نے خود کیوں نہیں بلایا ـ اس پر ان صاحب نے کہا کہ یہ تو مجھے معلوم نہیں ـ اس پر حضرت والا نے غصہ ہو کر فرمایا کہ یہ مہمل جواب ہے تمہیں معلوم کرنا تھا کہ آپ خود بلانے کیوں نہیں گئے ـ پھر وہ صاحب معلوم کر کے آ ئے اور کہا عورتیں نماز پڑھ رہی تھیں ـ ( جامع غرض یہ ہے کہ مجہول بات سے حضرت والا کو بہت تکلیف ہوتی ہے جو بات ہو صاف صاف ہو ) مسائل باطن دریافت کیجئے ملفوظ 65 ـ ایک صاحب نے عرض کیا کہ میں ایک مسئلہ دریافت کرنا چاہتا ہوں فرمایا مسئلہ فلاں مولوی صاحب سے دریافت کرو ـ مجھے مسئلے یاد نہیں ہیں ـ مجھ سے تو اور ہی قسم کے مسئلے دریافت کرو ان مسائل کے بتلانے والے اور بہت ہیں اور ذرا دیر کے بعد فرمایا کہ یہ بات ظاہر معمولی ہوتی ہے مگر میں نے ایک تجربہ کے بعد یہ دستوالعمل مقرر کیا ہے ـ بالخصوص ایک خاص شخص کی حالت سے مجھے خوب معلوم ہو گیا ہے وہ ہمیشہ مسائل فقہی پوچھا کرتے تھے ـ جب میں نے دیکھا یہ تو اسی میں رہے جاتے ہیں ـ ان صاحب نے منتہائے ترقی اسی کو سمجھ رکھا تھا تب میں نے ان کو سختی کے ساتھ منع کر دیا ـ پھر ایک ہفتہ کے بعد ابواب باطن کھل گئے ـ اور یہ بھی فرمایا کہ خدا نہ کرے کہ اگر ان مسائل کے بتلانے والے نہ