ملفوظات حکیم الامت جلد 15 - یونیکوڈ |
|
مال خرچ کرنا پڑتا ہے ـ جب ہوتی ہے جاہ ـ اسی طرح مال بغیر جاہ خرچ کئے ملتا نہیں اور ان دونوں کا مجموعہ ہے کیمیا - اس میں ذلت نہیں ہوتی ہے - دو محبوب جمع ہو گئے اس لئے محبوب ہے - روپوشی کیلئے قریبی مکان یا جگہ زیادہ مناسب ہے ملفوظ 193 - ایک دفعہ فرمایا اگر کسی دشمن سے چھپنا ہو قریب جا کر چھپ جائے قریب کوئی ڈھونڈتا نہیں اور کوئی حکیم بھی (قریب ہو) تو اس کے حکیم ہونے کی خبر نہیں ہوتی ہے اور ماخذ اس کا غار حرا فرمایا وہ قریب تھا ـ ایام غدر میں حضرت مولانا قاسم نانوتوی ؒ تین دن تک روپوش تھے ـ کسی نے کہا مولانا خائف تھے یا نہ اگر نہیں تھے تو اس وقت کیوں چھپتے فرمایا ـ حضورؐ تین دن غار حرا میں پوشیدہ تھے ـ سبحان اللہ ایسی مصیبت کے وقت بھی تو ان دقائق پر نظر تھی ـ مکہ ومدینہ میں برکت کا سبب ملفوظ 194 ـ ہندوستان میں اناج روپیہ میں زیادہ آتا ہے ـ بہ نسبت مکہ مکرمہ کے مگر برکت اس کم مقدار میں زیادہ ہے اور مدینہ شریف کی برکت کے واقعہ فرمایا کہ وہاں پر دیکھا کھانا جتنا کم پکایا پھر بھی بچتا تھا ـ کیوں نہ ہو حضورؐ نے برکت کیلئے دعا فرمائی اور مکہ مکرمہ کیلئے حضرت ابراہیم علیہ السلام نے دعا کی تھی پھر کم نہ کیا امتحان بے ادبی ہے ـ حضرت علی رضی اللہ عنہ سے کسی نے کہا کہ اگر وقت سے پہلے نہ مرو گے تو اس چھت سے گرو ـ فرمایا عقیدہ تو یہی ہے مگر خدا کا امتحان لینا بے ادبی ہے جیسے رسول کا امتحان لینا بے ادبی ہے - حضرت حاجی صاحبؒ کا ایک عجیب فیصلہ ملفوظ 195 ـ حضرت حاجی صاحبؒ کا فصیلہ ہے زندگی مکہ مکرمہ کی اچھی ہے اور موت مدینہ کی اچھی ہے اس کا مجمل بیان یہ ہے کہ مکہ مکرمہ میں تضاعف حسنات کا ہوتا ہے اور وہ حیات میں ہوتا ہے اور مدینہ میں شفاعت کی احادیث ہے ـ اسی فیصلہ پر احادیث چسپاں ہے - " من حج ولم یزرنی فقد جفانی ،، یہ چہل حدیث مفتی عنایت الہی خان صاحب کے ایک بچہ کا امتحان لیا ـ پہلی حدیث میں جب بشیر الدین غیر مقلد قنوجی نے کہا کہ بے ہودہ استدلال کرتے ہیں ـ ملامت تو جب ہو کہ حضورؐ زندہ ہوتے اور زیارت نہ کرتے پھر دوسری حدیث پڑھی اس میں ہے قبر کی زیارت مثل زیارت حی کے ہے