ملفوظات حکیم الامت جلد 15 - یونیکوڈ |
حضرت علی سے پوچھا گیا کہ بچپن میں مر جانے اور یقینا جنتی ہونے کو پسند کرتے ہیں یا بالغ ہو کر خطرہ میں پڑنے کو ؟ فرمایا بالغ ہو کر خطرہ میں پڑ کر مرنا زیادہ پسند ہے ـ کیونکہ بالغ ہونے کے بعد عارف ہوا ـ بچپن میں عرفان تو ہوتا نہیں ـ یہ ایک حال ہے اور حضرت ابوذر غفاری کا حال اور ہے وہ فرماتے تھے " یا لیتنی کنت شجرہ تعضد ،، ـ تکوین اور شریعت میں فرق ملفوظ مفوظ 242 ـ فرمایا حضرت والد صاحبؒ کا معمول تھا ـ شاہ ولایت میں عرس کے دن پلاؤ دیتے تھے ان کے انتقال کے بعد ہم نے بند کر دیا بدعت ہے ـ اس کے بعد میں نے خواب میں دیکھا دور تک قبریں ہیں جیسے بدعتیوں کی بنائی ہوئی اور ایک آواز آئی کان میں کہ در کا خانہ عشق از کفر ناگزیر ست آتش کر ابسو زد گر بولہب نباشد مطلب یہ کہ مجھے غیظ تھا کوئی حیثیت کے لحاظ نہ تھا ـ تو تعدیل کی گئی کہ مطلق مذموم نہیں تکوین کے اعتبار سے اس کی بھی ضرورت ہے اور شرع کے اعتبار سے حرام ہے ـ ایسی چیز حدیث سے بھی ثابت ہے مثلا لولا یذنبون ویستغفرون ارشاد فرمایا یہ تو تبرعا پیش کر دی ورنہ قرآن سے یہ مسئلہ ثابت ہے ـ اضلال قرآن میں ہے اور ظاہر ہے کہ بدون ارادہ کے ہوتا نہیں یا تو یہ مراد ہو اللہ تعالی کی ـ مگر مطلوب تکوینا ہے نہ شرعا ؎ کفر ہم نسبت بخالق حکمت ست چوں شما نسبت کنی آفت است ہدی دینے کا طریقہ ملفوظ 243 ـ فرمایا کہ گھر بلا کر ہدیہ دینا خلاف تہذیب ہے اس کے معنی تو یہ ہے کہ ہم روپے کیلئے آ ئے البتہ اگر پہلے سے بے بلائے دینے کا بھی دستور ہو تو خیر ـ آیت قرآن کی تفسیر ملفوظ 244 ـ والقی فی الارض رواسی ان تمیدبھم سے بعض نے حرکت ارض پر ستدلال کیا میں نے تفسیر میں لکھا کہ مطلق حرکت کی نفی ہم بھی نہیں کرتے ہیں وہ حرکت مضطر بہ تھی کلام تو حرکت مظمہ میں ہے اس سے کلام مجید ساکت ہے ـ