ملفوظات حکیم الامت جلد 15 - یونیکوڈ |
بسم اللہ الرحمن الرحیم مشہور شعر ، کفر گیرد کاملے ملث شودملفوظ 1 ـ اس شعر پر فرمایا کفر گیرد کاملے ملت شود ہرچہ گیرد علتی علت شود ( یعنی کامل اگر کفر اختیار کرے ملت ہو جائے اور کچھ علتی اختیار کرے علت ہو جائے ) دیکھو حضرت عمار نے بحالت اکراہ کلمہ کفر کہا تھا ـ الامن اکرہ و قلبہ مطمئن بالایمان ( مگر جس شخص پر زبدستی کی جائے بشرطیکہ اس کا قلب ایمان پر مطمئن ہو ) اس پر آیت نازل ہوئی اور منافقی نے اٰمنا کہا اس کی وجہ سے ان المنافقین فی الدرک الاسفل من النار ( بلا شبہ منافقین دوزخ کے سب سے نیچے طبقے میں جائیں گے ) کی خبر دی گئی ـ چاندی پر زکوۃ ملفوظ 2 ـ فرمایا چاندی کی زکوۃ میں اختیار ہے کہ فی سینکڑہ جو اڑھائی روپیہ واجب ہوئی ہے بعینہ وہ دیدے یا اس کی قیمت بازار میں لگا کر کوئی دوسری جنس مثلا پیسے یا غلہ و غیرہ دیدے ـ البتہ سونے کی قیمت جتنی بنتی ہے اس کے آ گے قیمت لگا کر دوسری جنس سے تبادلہ کرنا جائز نہیں ـ مثلا سونے کی قیمت سو روپیہ ہو تو عا زکوۃ دیدے یا اس کی کوئی دوسری چیز دیدے ـ یہ تو جائز ہے اور یہ جائز نہیں کہ عا کا نرخ دریافت کر کے جتنی قیمت ہوتی ہے اس کی کوئی چیز خرید کر دیدے ـ