ملفوظات حکیم الامت جلد 15 - یونیکوڈ |
ہوئی - مگر آنکھوں کی بینائی ندارد ـ حاجی صاحبؒ سے عرض کیا ، فرمایا : تم نے خلاف سنت نماز میں آنکھیں بند کی ہوں گی یہ اس کا اثر نمایاں ہوا ـ ایک عجیب غامض تحقیق ملفوظ 195 ـ فرمایا مولانا اسماعیل شہیدؒ نے جب دہلی میں آمین بالجہر اور رفع یدین پر عمل کرانا شروع کیا تو لوگوں کی شکایت کی وجہ سے ان کو حضرت شاہ عبدالقادر صاحبؒ نے بلا کر کہا : ایسا کیوں کرتے ہو ؟ کہا : میں سنت مردہ کو زندہ کرتا ہوں اور ایسی سنت کے احیاء سے سو شہیدوں کا ثواب ملتا ہے ـ فرمایا اسماعیل تم سمجھے نہیں ، یہ ثواب اس سنت میں ہے جس کے مقابل بدعت ہو اور جس کے مقابل دوسری سنت ہو وہاں احیاء سنت بہر صورت بدستور قائم رہتا ہے ـ مولانا شہیدؒ بالکل خاموش ہو گئے ـ حضرت والا نے فرمایا عجیب تحقیق غامض ہے ـ آداب وجد و قیام ملفوظ 196 ـ فرمایا : شاہ محمد اسحاق صاحبؒ نے قیام میلاد کے متعلق سوال کیا گیا ـ تو فرمایا : شیخ مجلس کو دیکھنا چاہئے ( حضرت مولانا نے بطور شرح فرمایا کیونکہ قیام حرکت وجانیہ سے ہوتا ہے اور وجد میں یہ ادب ہے کہ ایک کی موافقت سب کو کرنی چاہئے ) سورہ اخلاص کی تلاوت سے تین ثلث قرآن پاک پڑھنے کا ثواب ملفوظ 197 ـ فرمایا شاہ محمد اسحاق صاحبؒ نے فرمایا کہ تین مرتبہ قل ھواللہ احد سے ایک قرآن کا ثواب نہیں ملتا بلکہ ثلث قرآن کا ملتا ہے کیونکہ مہمات مسائل قرآنیہ تین قسم پر ہیں ـ (1) توحید ۤـ (2) رسالت ـ (3) معاد اور قل ھو اللہ احد توحید ہے ـ اب تین مرتبہ پڑھنے سے توحید کا تکرار تین مرتبہ سمجھا جائے گا ـ حقیقت مکہ و حقیقت مدینہ ملفوظ 198 ـ فرمایا حضرت حاجی صاحبؒ کے پاس ایک دفعہ شریف مکہ کا جاسوس آیا اور الٹی سلٹی باتیں شروع کیں ـ حاجی صاحبؒ کو جوش آٰیا ، فرمایا سوائے خدا کے اور نفس کے