ملفوظات حکیم الامت جلد 15 - یونیکوڈ |
مطلب انکار بھی سمجھا تھا اولا تو یہ مطلب تھا نہیں کیونکہ وہ اعتراض لکھا ہوا تو نہ تھا اور اگر یہی سمجھے تھے تو معافی مانگنے میں سمجھا دیتا کہ یہ مطلب نہیں ہے ـ ایسوں کے جانا ہی اچھا ہے ایسے کم فہموں کو مرید کر کے تمام عمر کی مصیبت جھیلنا ہے ـ عورتوں کو بذریعہ خط مرید ہونا ملفوظ 69 ـ ارشاد فرمایا عورتوں کو خط کے بذریعہ سے بیعت ہو جانا کافی ہے آ نے کی ضرورت ہی کیا ہے ـ اس میں طرح طرح کی تکالیف ہوتی ہیں ـ بے پردگی الگ ہوتی ہے اور نمازیں قضا ہو جاتی ہیں الگ اگر کچھ نہیں ہے تو یہ تو ہے کہ بے حیائی بڑھتی ہے ـ ہمارے یہاں عورتوں کے آ نے کی کچھ شرطیں ہیں ایک تو محرم ساتھ ہو اور الگ مکان کرایہ پر لے ـ جب تک ان کے محرم ساتھ ہو اس وقت تک رہنے کی اجازت ہے یہ بظاہر ہے تو سخت مگر مصلحتیں ہیں ـ ہائے ہائے بعض جگہ تو یہ دستور ہے کہ کوئی ساتھ ہوتا نہیں اور عورتوں کو ٹھہرا لیتے ہیں میں تو یہاں تک کرتا ہوں بے اجازت شوہر کے بیعت نہیں کرتا ـ ایک تو یہ وجہ ہے کہ عبادت نفل ہے بلا اجازت شوہر کے جائز نہیں اور دوسرے مصلحت بھی ہے وہ یہ کہ شوہر تو کسی کے معتقد اور بی بی اور اس کے اس سے آپس میں بڑی بے لطفی رہتی ہے ـ ارشاد فرمایا ہے ایک دفعہ تیترو سے گاڑی بھر کے عورتیں بیعت ہو نے آئیں ـ میں نے کہا دال چاول لو اپنے ہاتھ سے پکاؤ اور کھاؤ اور میں نے کسی کو مرید نہ کیا ـ آپس میں کہنے لگی گنگوہ والا موموی بڑا اچھا تھا ـ ترت مرید کر لیتا ـ میں نے کہا ان کے اچھے ہونے اور میرے برے ہونے میں شک نہیں مگر مرید نہیں کروں گا میں نے سفر کی یہ مصلحت سوچا کے اگر ان کو مرید کر لیا تو روز یہی قصہ رہے گا عورتیں روز آیا کرینگی ـ جب یہ واپس گئیں ایک شخص کے ذریعہ سے معلوم ہوا ان کے شوہروں نے بڑی دل لگی کی کہا دیکھو ہم نے پہلے ہی سے کہا تھا وہ مرید کریں گے نہیں آئیں تو تھیں اطلاع کر کے مگر بے اجازت ایسے بے باک تھیں ـ ایک مفید بات ملفوظ 70 ـ ارشاد فرمایا شیوخ اور علماء ہر بات کا جواب دیتے ہیں اس کی دو وجہ ہیں ایک تو خود ان کو بھی ذوق ہیں ـ دوسرے کبر - اگر جواب نہ دوں تو بٹہ لگ جائیگا ـ ( کہ کچھ آتا نہیں )