ملفوظات حکیم الامت جلد 15 - یونیکوڈ |
سالک کے اول حالت کی مثال ملفوظ 28 ـ فرمایا سالک کی اول حالت مثل بچے کی ہوتی ہے ماں کے دودھ کو نہ پینا جانتا ہے نہ اس کے نفع کا علم ہوتا ہے یہی حالت سالک کی ہوتی ہے کہ اول اول نہ طاعت کو مفید سمجھتا ہے نہ اس کے نفع کا ادراک ہوتا ہے بلکہ جان چھڑاتا پھرتا ہے اور جب علم اور ادراک ہو جاتا ہے اور اس کی لذت سے واقف ہو جاتا ہے تو پھر اس کی حالت عجیب و غریب ہوتی ہے ـ ـ اس وقت اگر اس کو مصائب بھی پیش آ تے ہیں تو جھیل لیتا ہے ـ طالبان مولی میں کمی ملفوظ 29 ـ فرمایا طالبان مولا آجکل اس قدر کم ہو گئے ہیں کہ اگر ریلوں میں بیٹھ کر سفر کر بیٹھ کر چھ مہنے سفر کیا جائےاور ہر مسافر سے دریافت کیا جائے تو غالبا چھ مہینے میں دو شخص بھی طالب مولی نہ ملیں گے ـ چاہے طالب علم بہت سارے ملیں ـ مگر طالب معلوم نہ ملیں گے ـ عشق مجازی میں مبتلا شخص کا علاج ملفوظ 30 ـ فرمایا ایک شخص جو عشق مجازی میں مبتلا تھے حضرت والا کے پاس ان کا خط آیا کہ کیا بیوہ عورت سے میرا دل مل گیا بہت کوشش کرتا ہوں کہ اس کے جھانکنے تانکنے سے باز آؤں مگر ہمت نہیں ہوتی کہ اس سے نجات پاؤں ـ حضرت والا نے تحریر فرمایا کہ اس خط کو لے کر میرے پاس چلے آؤ ـ وہ صاحب 12 رجب کو عصر کے بعد حاضر ہوئے ـ حضرت والا نے خط دیکھ کر فرمایا کہ اگر اس عورت کا خاوند ہوتا اور وہ آپ کو دیکھتا تو تب بھی آپ کی نظر رکتی یا نہیں اس پر انہوں نے عرض کیا کہ جی رک جاتی ـ فرمایا افسوس حق تعالی کی آپ کی قلب میں اتنی عظمت بھی نہیں جتنی اس کے خاوند کی ہوتی ـ ڈوب مرنے کی بات ہے وجہ یہ ہے کہ وہاں جوتے کا ڈر تھا اور فرمایا کیا دوزخ کا عذاب جوتے سے سے بھی کم ہے اور دوزخ کی مصیبت سے کیا ہمت کی مشقت زیادہ ہے ـ اگر ہمت نہیں ہوتی تو میرے سامنے جاؤ ڈوب مرو ـ مجھ سے کچھ مطلب نہیں ـ اس خیال سے آئے ہوں گے کہ کوئی وظیفہ بتلا دے گا ـ وظیفوں سے کہیں امراض جایا کرتے ہیں ـ جاہل پیروں نے لوگوں کو تباہ کر دیا ہے ـ ہر کام کے واسطے انکے ہاں وظیفہ ہی وظیفہ ہے ـ وظیفہ تو بمنزلہ معجون مقوی کے ہوتا ہے وہ تو قوت پیدا کرنے کی چیز ہے اور اس سے