ملفوظات حکیم الامت جلد 15 - یونیکوڈ |
نے بریرہ سے مغیث کی سفارش کی کہ ان سے علیحدہ مت ہو ـ انہوں نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آپ سفارش کرتے ہیں یا امر کرتے ہیں ـ آپؐ نے فرمایا کہ امر تو نہیں کرتا ـ پس انہوں نے جواب دیا کہ جب امر نہیں کرتے تو میں نہیں قبول کرتی ـ سو حضرت بریرہ کیسی قانون دان تھیں کہ دریافت کرلیا کہ امر ہے یا سفارش اگر امر ہو تو اس کا قبول کرنا لازم ہے اور سفارش ہو تو نہیں ـ یہ ہے آزادی ـ 19 ربیع الاول 1361ھ ، مطابق 16 اپریل 1942ء خطرہ کی صورت میں ریل میں عورتوں کو اپنے ساتھ بٹھالیں ملفوظ 43 ـ ایک صاحب نے ریل کے کمرہ مستورات کے اندر بد معاشوں کے داخل ہونے کا قصہ بیان کیا ـ اس پر حضرت اقدس نے فرمایا ـ اندریں حالات جبکہ ریل میں مستورات کے کمرے میں بد معاش موقعہ پا کر آ جاتے ہیں تو عورتوں کو مردانہ کمرہ میں اگر مرد ساتھ بٹھا دیں تو احسن اور انسب ہو گا کیونکہ مرد کا عورتوں کے کمرہ میں بیٹھنا خلاف قانون ہے اور عورت کو مرد اگر اپنے ساتھ مردانہ کمرہ میں بٹھا دے تو یہ خلاف قانون نہیں ہے اگرچہ پردہ اس صورت میں باقاعدہ نہ ہو سکے گا لیکن اور خطرات سے بے فکری ہو گی ـ مجلس جمعرات 19 اپریل 1942ء مومن کو بچے کی طرح رہنا چاہئے ملفوظ 44 ـ فرمایا مومن کو بچے کی طرح رہنا چاہئے کہ تصنع و بناوٹ نہ ہو اللہ نے جن کو عزت دی ہے ایسی باتوں سے ان کی عزت کم نہیں ہوتی ـ اصل مالک حق سبحانہ وتعالی ہے ـ ملفوظ 45 فرمایا فخر کس بات کا چیز تو مالک کی ہے اس کے پاس کیا ہے ـ اہل اللہ کا ادب بہت مشکل ہے مفلوظ 46 ـ فرمایا تم صحابہ کو دیکھتے تو مجنون سمجھتے ـ وہ تم کو دیکھتے تو جہاد کا حکم دیتے اس دوران میں فرمایا کہ سلاطین کا ادب آسان ہے لیکن اہل اللہ کا ادب بہت مشکل ہے یہ تو کبھی