ملفوظات حکیم الامت جلد 15 - یونیکوڈ |
بسم اللہ الرحمن الرحیم دو جامع باتیں ملفوظ 1 ـ سفر رنگوں میں فرمایا کہ دو باتیں ایسی جامع ہیں کہ اگر آدمی ان کو اختیار کرے تو کہیں گمراہ نہیں ہو سکتا ـ ایک تو یہ ہے کہ اپنی رائے کو فنا کر دے اوردوسری یہ ہے کہ ثمرات کا طالب نہ ہو جو کچھ شیخ تجویذ کر دے اس پر عمل کرتا رہے (جامع عرض کرتا ہے کہ واعقی ثمرات کی طلب میں بوئے کبر معلوم ہوتی ہے ) اس لئے کہ اپنے اعمال کو کچھ سمجھتا ہے ـ جب ہی تو ثمرات کا منتظر ہے ـ ہمارے حضرت فرمایا کرتے ہیں کہ حضرت حاجی رحمتہ اللہ فرمایا کرتے تھے کہ بھائی نیک عمل کی توفیق ہو جانا یہ کیا تھوڑی دولت ہے ـ محبت باقی ملفوظ 2 ـ فرمایا کہ حضرت مولانا گنگوہیؒ کی لوگوں نے حضرت حاجی صاحبؒ سے شکایت کی ـ حضرت نے سن کر فرمایا کہ بالکل جھوٹ ہے اور حضرت کو میرے ہاتھ کہلا بھیجا کہ میری محبت آپ سے اللہ واسطے اور اللہ باقی ہے ـ لہذا یہ بھی باقی رہے گی ـ حضرت مولانا نے سن کر فرمایا کہ بھائی ہم تو اللہ پر وکل کئے بیٹھے ہیں ـ اگر خدا کو منظور ہو گا تو کچھ بھی ضرر نہ ہو گا ـ نیت کا ثمرہ ملفوظ 3 ـ فرمایا جب ابراہیم بن ادھمؒ کا نتقال ہوا تو خواب میں کسی بزرگ نے ان سے سوال کیا کہ فرمائیے کیا ہوا تو فرمایا کہ الحمداللہ خدا نے اپنا فضل فرمایا اور درجہ بھی عنایت کیا مگر میرے مکان کے پاس ایک غریب آدمی رہتا تھا اور اسکی یہ تمنا تھی کہ اگر مجھ کو بھی وقت ملے تو اللہ اللہ کیا کروں اس کے برابر مجھے درجہ نصیب نہیں ہوا ـ واقعی یہ بڑا مجاہدہ ہے ـ آفات زبانی ملفوظ 4 ـ سفررنگون میں یہ بھی فرمایا کہ روایات میں لفظ شاید سے میرا جی بہت گھبراتا ملفوظات حکیم الامت ـ جلد15 ـ 8 ـ