ملفوظات حکیم الامت جلد 15 - یونیکوڈ |
مسلم و بخاری ملفوظ 7 ـ فرمایا کسی کو بخار تھا ـ حضرت حاجی صاحب نے فرمایا اچھا ہوا ـ پہلے تو مسلم تھے اب بخاری بھی ہو گئے اسی طرح ایک موقع پر کسی نے درد کی شکایت کی ـ فرمایا کہ لوگ درد کی تلاش میں اور تم کو مفت میں مل گیا ہے ـ درد خواہ درد خواہ درد خواہ ـ اہل اللہ ہر حال میں اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں ـ (احقر قریشی غفرلہ ) حکایات مولوی غوث علی شاہ صاحب پانی پتی ؒ ملفوظ 8 ـ فرمایا مجھ کو نہ کشف ہوتا ہے نہ اور کچھ ہے محض تجربہ ہے جس سے دوسرے کا اندازہ لگا لیتا ہوں اور وہ درست ہوتا ہے ؎ عشق را نازم کہ یوسف را ببازار آورد ہمچو صنعا زاہد ے رازیر زنا ر آورد ( عشق کو مجھ پر ناز ہے کہ یوسف علیہ السلام جیسے حسین کو بازار میں لاتا ہے صنعا جیسے زاہد کو زنار پہناتا ہے ) مولوی غوث علی شاہ صاحب پانی پتی کی تعریف میں فرمایا کہ ان کے پاس نافہموں اور بیلوں کا اچھا علاج تھا ـ ایک دفعہ امیر نے آ کر کہا کہ آپ کیمیا جانتے ہیں ـ کہا کہ جانتا ہوں کہا مجھے بتلائیے کہا کہ نہیں بتلاتا ہوں ـ کیا میں تمہارا نوکر ہوں کہ بتلاؤں ـ اسی طرح باتیں ہوتی رہیں ـ پھر مولوی صاحب نے ایک کو کہا کہ زمین پر فلاں چیزیں لاؤ ـ وہ کوٹ کر ان کے سامنے رکھی گئیں ۤـ کہا کہ امیر صاحب کھائیں یہ کیمیا ہے ـ امیر کھانے والے تھے ـ پھر پہاڑ سے ایک درویش مولوی صاحب کے پاس آ ئے اور کہا کہ کوئی کیمیا کے متلاشی امیر صاحب آئے تھے ـ کہا ـ ہاں ـ کہا ان کو میں نے بھیجا تھا ـ کہا یہ تم نے کہا حرکت کی ـ کہا کہ میں نے خیال کیا کہ ایسوں کا علاج مولوی غوث علی شاہ صاحب اچھا جانتے ہیں ـ مرزا غالب کی الحاح وزاری کا نفع ملفوظ 9 ـ فرمایا کہ غالب شاعر کو ایک مرتبہ جنازہ پڑھانا پڑ گیا پہلے کبھی ان کو جنازہ پڑھانے کا اتفاق نہیں ہوا تھا ـ شاعر تھے ـ یاد بھی ایسا ہی تھا ـ جنازہ میں آ گے کھڑے ہو کر