ملفوظات حکیم الامت جلد 15 - یونیکوڈ |
دو چیزیں ہیں ـ شہوت اور کبر اور ان کا علاج کامل کی صحبت ہے کیونکہ وہ اس راہ سے گزر چکا ہے ـ محبت عقلیہ ، مختاریہ ، ماموریہ ہے ملفوظ 235 ـ فرمایا محبت عقلیہ اختیاریہ ماموربہ ہے وہ ہونا چاہئے ـ وہی کافی ہے ـ اگر حق سبحانہ تعالی کے ساتھ بھی محبت طبعی نہ ہو تو اس سے بھی کوئی ضرر نہیں ـ مرنے کے بعد جسم کو قطع کرنے سے روح کو حزن ہوتا ہے ملفوظ 236 ـ فرمایا بعد مرنے جانے کے جسم کو قطع کرنے سے یا اس کے اخراق و جلانے سے روح کو الم یعنی دکھ نہیں ہوتا ـ البتہ قلق و حزن ہوتا ہے جیسے مثلا کسی کی رضائی بدن سے اتار کر جلا دی جائے تو چونکہ اس سے ایک زمانہ تک ملا بست رہ چکی ہے اس پر قلق اور رنج ہوتا ہے ـ سالک کیلئے دور ہزن 237 ـ ملفوظ فرمایا مشائخ نے ملاطفتہ المردن (1) والرفق بالنسوان (2) کے سالک کیلئے سخت راہزن قرار دیا ہے ـ انسان مفقود پر نظر کر کے ناشکری کرتا ہے ملفوظ 238 ـ فرمایا انسان موجود کا شکر نہیں کرتا ـ مفقود پر نظر کر کے نا شکری کرتا ہے - وارد کے خلاف کرنے سے تکوینی سزا ملفوظ 239 ـ فرمایا جو واردات کا اتباع نہ کرے تو اس کو کچھ نہ کچھ دنیا کا ضرر ہوتا ہے ـ آخرت کا نہیں ہوتا ـ وارد کے عدم اتباع پر اس قسم کی تکوینی سزا ہو جاتی ہے اور وجہ اس سزا کی غور سے کام نہ لینا ہے ـ ملامت اس پر ہوتی ہے کہ واقعہ میں تحقیق اور احتیاط کیوں نہیں کی ـ اس طریق میں بہت ہی دقیق دقیق باتیں پیش آتی ہیں ـ طبیعت کا مذاق ملفوظ 240 فرمایا تصنیف اعمال متعدیہ میں سے ہے اور ذکر اعمال لازمہ میں سے عقل تو اعمال متعدیہ کو ہی ترجیح دیتی ہے مگر طبیعت کا مذاق اعمال لازمہ کو ترجیح دیتا ہے ـ