ملفوظات حکیم الامت جلد 15 - یونیکوڈ |
|
چونکہ شد از پیش دیدہ وصل یار نائبے باید از وماں یاد گار چونکہ گل وفت وگلستان شد خراب بوئے گل راز کہ جوئیم از گلاب ( موسم گل ختم ہو گیا اور چمن اجڑ گیا ـ گلاب تو ہے نہیں جس سے خوشبو حاصل ہو اب عرق گلاب سے اس کی خوشبو حاصل کرو چونکہ آفتاب چھپ گیا اور ہم کو داغ دے گیا ۔ اب اس کی جگہ چراغ کافی ہے ) اب آخر میں مؤدبانہ گزارش ہے کہ جو ان کو پڑھے اور ان سے فائدہ اٹھائے ، وہ جامع ملفوظات کیلئے بھی دعائے خیر فرمائے ـ شاید اس دعا کی وجہ سے اس بندہ روسیا کی آخرت بھی اچھی ہو جائے اور عذاب سے نجات ہو جائے اور قبر میں راحت مل جائے نیز اک کے معین کیلئے بھی ـ حدیث شریف میں ہے کہ جو مومن کسی کیلئے دعا کرتا ہے ، ایک فرشتہ کہتا ہے کہ خدا تعالی تم کو بھی یہ نعمت عطا فرمائے -بمایدن سالہا ایں نظم وترتیب زمانہ ہر ذرہ خاک بجائے عرض نقشیست کز ما یاد ماند کہ ہستی رانمے بینم بقائے مگر صاحبدلے روزے برحمت کند درکار ایں مسکیں دعائے ( یہ نظم اور ترتیب کئی سال تک رہی ، ہم سے مٹی کا ہر ذرہ اسی طرح رہا ـ الغرض تیرا نقش جو ہم سے یاد رہا کہ ہستی کو باقی نہیں دیکھتا ـ شاید کو اہل دل مہربانی کرے کہ اس مسکین کے حق میں دعا کر دے ) حسب تجویذ ہا دینا و مرشد ناقدوۃ السالکین وزبدۃ العارفین حضرت مطاعی جناب مولانا مولوی محمد حسن صاحب امرتسری قدس سرہ اس مجموعہ کا نام فیوض الرحمن الملقب بہ الکلمتہ الحق رکھا گیا ـ ربنا لا تزغ قلوبنا بعد اذھدیتنا وھب لنا من لدنک رحمہ ـ انک انت الوھاب الھم احسن عاقبتنا فی الامور کلھا واجرنا من خزی الدنیا والاخرۃ ویرحم اللہ عبدا قال آمینا ـ ( اے ہمارے پرودگار ! ہمارے دلوں کو ہدایت عطا فرمانے کے بعد ٹیڑھا نہ کر اور ہمیں اپنے خزانہ سے رحمت عطا فرما ، بے شک تو بخشنے والا ہے ـ اے اللہ ہمارے جملہ امور میں ہماری عاقبت بخیر فرما اور ہمیں دنیا اور آخرت کی رسوائی سے بچا اور اس بندہ پر رحم فرما جو اس پر آمین کہے )