گلدستہ سنت جلد نمبر 1 |
|
اور یہ جو چھوٹے چھوٹے ذرے ہوتے ہیں اور نظر بھی نہیں آتے وہ بھی چیونٹیاں اور اس قسم کی چیزیں کھالیتی ہیں۔ اور بعض گھروں میں یہ اہتمام ہوتا ہے کہ وہ ہڈیاں وغیرہ بھی ایک جگہ ڈال دیتے ہیں تو کوئی بلی یا کوئی اور چیز آکر کھالیتی ہے، توانسان اپنی طرف سے کوشش کرے جتنی وہ کر سکتا ہے۔ اور دستر خوان جب لگا ہوا ہو تو بہتر اور سنت یہ ہے کہ دستر خوان پہلے اُٹھائے، انسان بعد میں اٹھے ۔دوپہرکو جب انسان کھانا کھائے تو قیلولہ کرلے فرمایا، کہ شیطان قیلولہ نہیں کرتادوپہر کو انسان کھانا کھائے تو قیلولہ کر لے۔جب رات کا کھانا کھائے تورات کا کھانا کھانے کے فوراً بعدلیٹنا بھی ٹھیک نہیں، چہل قدمی کرلے، تھوڑا سا چل لے۔ اور کھانے سے جب فارغ ہو جائے تو کھانا کھانے کے فوراً بعد پانی نہ پیے۔ اور پانی نہ کھڑے ہو کر پیے، نہ لیٹ کر پیے۔ اور دعاؤں کا اہتمام کرے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ اللہ تعالی اپنی رحمت سے ہمیں ان تمام سنتوں پر عمل کی توفیق عطا فرمائے اور حضور پاکﷺ کی ایک ایک سنت کو شوق اور محبت سے عمل میں لانے کی توفیق عطا فرمائے اور ہمارے اس گلدستۂ سنت کو بھی اللہ پاک اپنی بارگاہ میں قبول فرمائیں اور محبت رسولﷺ ہمیں عطا فرمادیں، تاکہ قیامت کے دن جو نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ جس نے میری سنت کو زندہ کیا اس نے مجھ سے محبت کی اور جس نے مجھ سے محبت کی وہ میرے ساتھ جنت میں ہوگا اللہ تعالیٰ یہ نعمت ہمیں عطا فرمائے اور جنت میں نبی کریمﷺ کا ساتھ اور پڑوس نصیب فرمائے ہر چیز کی کوئی دلیل ہوتی ہے محبت رسولﷺ کی دلیل اتباع رسولﷺ ہے اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔ وَآخِرُ دَعْوَانَا اَنِ الْحَمْدُلِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْن