گلدستہ سنت جلد نمبر 1 |
|
بھنا ہوا پیاز تھا۔ (ادب المفرد سیرۃ جلد 7صفحہ329) ہم نے دیکھا کہ گھر میں عورتیں پیاز کو تیار کرکے رکھتی ہیں کہ کھانا پکائیں گی، تو اس میں سنت کی نیت شامل کرلیں تو آپکا کام بھی ہوگیا اور کھانا بھی پک گیا اور سنت کا ثواب بھی مل گیا۔ لیکن آپ ﷺ نے کچا پیاز کچا لہسن کبھی استعمال نہیں کیا، البتہ پیاز کو پکا دیا جاتا جیسے سالن وغیرہ میں یا اسے تل دیا جاتا تو آپ ﷺ بدبو نہ ہونے کی وجہ سے اسے تناول فرمالیتے۔ اور آپ ﷺ نے کچا پیاز کھا کر مسجد جانے سے سختی سے منع فرمایا ہے۔ بہت سے لوگ افطاری میںکچا پیاز استعمال کرتے ہیں جیسے سلاد کے طور پر استعمال کرلیا، پھر نماز کو جاتے ہیں یہ بات درست نہیں۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں حضور پاکﷺ کی ایک ایک سنت کو شوق اور محبت سے عمل میںلانے کی توفیق عطا فرمائے۔ اور اس گلدستۂ سنت کی ہماری اس محنت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔ قیامت کے دن نبی کریمﷺ کی شفاعت نصیب فرمائے۔ اور ہم کو اپنی رحمتوں میں شامل فرمائے،اللہ تعالیٰ ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ وَاٰخِرُ دَعْوَانَا اَنِ الْحَمْدُلِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ