گلدستہ سنت جلد نمبر 1 |
|
ترتیب بنائی ہو تو وہ میرے علم میں نہیںہے، میں نے ایسی کوئی ترتیب کہیں نہیں پڑھی۔ حدیث کے اندر اس کا فائدہ پیٹ کے لیے پڑھا تھا تو انجیر کو پابندی سے کھانا شروع کیا اور میرا قبض کا یہ مسئلہ اللہ ربّ العزّت نے ایسا حل کیا الحمدللہ! اب طبیعت بہت ہلکی پھلکی رہتی ہے۔ اس کے بعد بہت سارے لوگوں کو بتایا الحمدللہ! ان میں سے جن لوگوں نے کیا تو فیڈ بیک بھی دیا کہ ہمارا یہ مسئلہ حل ہو گیا۔ چھوٹے بچوں کو بھی بچیوں کو بھی انجیر استعمال کروائی تو ان کا بھی یہ مسئلہ حل ہو گیا۔ اور اس کی قرآن مجید میں اللہ نے قسم کھائی ہے انجیر کی بھی، زیتون کی بھی۔ ہمیں بھی چاہیے کہ ہم اپنی غذا کو سنّت کے مطابق بنانے کی کوشش کریں۔ وَاٰخِرُ دَعْوَانَا اَنِ الْحَمْدُلِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ