گلدستہ سنت جلد نمبر 1 |
|
سائے ڈالنے شروع کردیے ہیں۔ ان حالات میں جب کہ مسلمانوں میں دین وایمان کی کمزوری بہت ہوچکی ہے اور ان کے لیے ایمان کو بچانا مشکل ہورہا ہے تو ایمان کو بچانے اور مضبوط کرنے کا ایک ہی طریقہ ہے اور وہ ہے سنت کا راستہ۔ سنت کو اپنائیں گے، اپنی زندگی کو سنت سے سجائیں گے تو ایمان میں ترقی ہوگی۔ اور سنت پر استقامت کی ایک بہترین صورت یہ ہےکہ کسی عامل بالسنۃ شیخ کی مسلسل صحبت اختیار کی جائے تو زندگی میں سنت کا نور آسکتا ہے۔ الحمدللہ! ہمارے شیخ محبوب العلماء والصلحاء حضرت مولانا پیر حافظ ذوالفقار احمد نقشبندی مجددی دامت برکاتہم العالیہ ان چند ہستیوں میں سے ہیں جو پوری استقامت کے ساتھ نہ صرف خود سنت پر چلنے والے ہیں بلکہ کروڑوں سالکین کو سنت پر چلنا سکھاچکے ہیں۔ الحمدللہ! حضرت جی کی اجازت، دعاؤں اور توجہات کی بدولت اس عاجز نے ’’گلدستہ سنت‘‘ کے عنوان سے مستقل بیانات شروع کیے، جن میں تفصیل کے ساتھ حضورﷺ کی سنتوں کو مستند احادیث کی روشنی میں بیان کیا گیا۔ الحمدللہ! علماء ودینی طلباء وطالبات کے ساتھ ساتھ ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے اس سلسلہ کو بہت سراہا۔ اس کے ساتھ انٹرنیٹ اور واٹس ایپ پر بھی گلدستہ سنت کے بیانات کے کلپس لوگوں کو بھیجے جارہے ہیں، (بیانات کا سلسلہ تا حال جاری ہے۔) پھر دوست احباب نے بہت اصرار کیا کہ اس گلدستہ سنت کے بیانات کو کتابی شکل میں شائع کیا جائے۔ اس عاجز نے حضرت جی دامت برکاتہم کی اجازت اور دعاؤں سے اس کام کا آغاز کیا۔ الحمدللہ! دوست واحباب نے بڑی محنت سے بیانات کو کتابی شکل میں لکھا اور خصوصی بات یہ کہ اس کتاب کا مسودہ تیار کرکے اس کو حضرت جی دامت برکاتہم کی