گلدستہ سنت جلد نمبر 1 |
|
فرماتے ہیں کہ پھر میں نے پورا مضمون پڑھا اس میں لکھا ہوا تھا کہ اگر انسان روزانہ چائے کے ایک چمچ کی مقدار سرکہ استعمال کر لے تو وہ موٹا نہیں ہو گا۔ اس کے استعمال کے کئی طریقے ہیں، مثلاً پانی میں ڈال کر یا سالن میں ڈال کر یا سلاد میں ڈال کر، لیکن اگر سلاد میں ڈال کر کھائیں گے تو لوگوں کے گلے اس کو برداشت نہیں کر پائیں گے۔ اس لیے سرکہ استعمال کرنے کا سب سے بہترین طریقہ یہ ہے کہ آپ آدھا گلاس پانی لیں اور اس میں ایک چمچ سرکہ ملا کرروزانہ پی لیں۔ چوبیس گھنٹوں میں جتنی بھی اضافی چربی ہو گی، یہ اس چربی کو ختم کر دے گا۔ تو جن لوگوں کو ڈاکٹرز کہتے ہیں کہ اپنا وزن کم کریں وہ بیچارے ورزش بھی کرتے ہیں مگر پھر بھی وزن نہیں کم کر پاتے، ڈائیٹنگ بھی کرتے ہیں لیکن پھر بھی وزن نہیں کم کر پاتے۔ ان کے لیے آسان اور قدرتی علاج یہ ہے کہ وہ سرکہ استعمال کرنا شروع کر دیں۔ آج مسلمان اس سرکے کا استعمال اتنا زیادہ نہیں کرتا، اہتمام نہیں کرتا۔ حضرت فرماتے ہیں کہ اس خبر کے چھپنے کے بعد امریکن اسٹورز کے اندر سِرکے کی قیمت زیادہ ہو گئی اور امریکی لوگ سرکے کا استعمال کثرت سے کرنے لگے اور یہ ان کے ہر کھانے میں رہنے لگا۔ حضرت فرماتے ہیں کہ میں نے ایک امریکی سے پوچھا کہ جی آپ سِرکہ کیوں استعمال کرتے ہیں؟ اس نے جواب دیا کہ اس میں بہت سارے فائدے ہیں اور اس لیے اس کو ہم نے اپنی غذا کا حصہ بنا لیا۔ میں نے کہا: دیکھو کہ میں مسلمان ہو ںیہ میرے پیارے نبی ﷺ کی پیاری سنّت ہے، کیونکہ آپ نے بھی اس پر عمل کیا اور ہماری تحقیقات میں ایک تحقیق کا اضافہ ہو گیا یعنی سِرکہ نبی ﷺ کے کھانے کا ایک حصہ تھا آپکی غذا کا حصہ تھا ہم نے تو چھوڑ دیا لیکن چودہ سو سال کے بعد سائنس تحقیق کر کے پھر وہاں پہنچی جہاں نبی ﷺ کے قدموں کے نشان ہیں۔