گلدستہ سنت جلد نمبر 1 |
|
سنت کے مطابق پہننے کی توفیق عطا فرمائیں۔ لباس کی نعمت کے بارے میں قیامت کے دن اللہ سوال کریں گے کہ میرے بندو! کیا تم نے لباس کا حق ادا کیا؟ اگر ثابت ہو گیا کہ ہم نے سنت کے مطابق لباس پہنا تھا توقیامت کے دن اللہ تعالیٰ جنت کا لباس عطا فرما ئیںگے۔ اور اگر ثابت ہو گیا کہ ہم نے تو میڈیا کو دیکھ کر، ہم نے تو ہندوئوں کو دیکھ کر ، ہم نے تو کافروں کو دیکھ کر لباس پہنا تھا تو اللہ تعالیٰ پھر جہاں ان کو بھیجیں گے وہاں کچھ عرصے کے لیے ایمان والوں کو بھی بھیج دیں گے کہ ذراتم مزہ چکھ کر آئو، مطلب جیسی کرنی ویسی بھرنی۔ یہ اللہ تعالیٰ کا معاملہ ہے اللہ تعالیٰ ہمیں اپنی رحمت عطا فرمائیں، ہماے گناہوں کو معاف فرمائے۔ وَاٰخِرُ دَعْوَانَا اَنِ الْحَمْدُلِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ