گلدستہ سنت جلد نمبر 1 |
|
ہوکر کہنے لگے کہ جی میں جواب دوں؟ جی بتائیے؟ انہوں نے فرمایا کہ دیکھو قرآن مجید میں اللہ رب العزت نے فرمایا: ﴿کُلُوْا وَاشْرَبُوْا وَلَا تُسْرِفُوْا﴾ (سورۃ الاعراف:31) ’’کھاؤ پیو! مگر اسراف نہ کرو‘‘۔ کھاؤ اور پیو مگر Overeating نہ کرو‘‘اور آج ہم Overeatingسے بھی آگے چلے گئے ہیں۔ اب ڈاکٹر یہاں بیٹھے ہیں، آپ کے پاس جتنے بھی Hospital میں مریض آتے ہیں تو اکثر وبیشتر Overeating کے شکار ہوتے ہیں، کم کھانے والا آپ کے پاس کم ہی آیا ہوگا جو کم کھانے کی وجہ سے بیمار ہو۔ تو جب اس نے سوال کا جواب سنا تو خاموش ہوگیا۔ پھر کہنے لگا کہ اچھا تم کہتے ہو کہ تمہارے نبیﷺ نے بھی تمہیں سب کچھ بتایا ہے، تو صحت کے بارے میں تمہارے نبیﷺ نے کیا بتایا؟ اب ہارون رشید نے پھر علماء کی طرف دیکھا اور وہی عالم کھڑے ہوئے اور انہوں نے جواب دیا کہ ہمیں ہمارے نبیﷺ نے بتایا: ’’معدہ تمام بیماریوں کی جڑ ہے، لہذا تم معدے کو وہی دو جس کی اُس کو ضرورت ہے‘‘۔ نبیﷺ نے چودہ سو سال پہلے یہ اصول کی باتیں بیان فرمادیں، اور میڈیکل سائنس آج بھی ان کی تصدیق کرتی ہے۔ معدہ تمام بیماریوں کی جڑ ہے تم معدے کو وہی دو جس کی اُس کو ضرورت ہے۔ غذا کی ضرورت ہے تو غذا دو، علاج کی ضرورت ہے دوائی کی ضرورت ہے تو پرہیز کرو۔ اس نے یہ بات سنی خاموش ہوا، سر جھکایا اور تھوڑی دیر بعد کہنے لگا کہ تمہارے قرآن یعنی تمہارے خدا نے اور تمہارے نبیﷺ نے جالینوس کے لیے کچھ نہیں چھوڑا، اورخاموش ہوکے چلا گیا۔