ملفوظات حکیم الامت جلد 30 - یونیکوڈ |
|
بس یہ مجموعہ لکھا ہوا ہے پھر بدلنے کا کیوں قائل ہو - بقیہ سوال - میں نہیں جانتا کہ یہ بات کہاں تک ٹھیک ہے - جواب - اوپر لکھ دیا - بقیہ سوال - آپ مہربانی سے اس کی بابت مجھے صحیح عقیدہ تلقین فرما کر ممنون فرمادیں جیسا حکم ہوگا تعمیل کی جائے گی - جواب : - میرا کیا حکم ہوتا حقیقت نقل کردی حقیقت بیان کردی - سوال ( 51 ) احقر نے اندر یہ مرض زیادہ گوئی اختیاری ہے لیکن میں اس کے دفعیہ کے لئے بہت کوشش کرتا ہوں - ہمیشہ خیال کرتا ہوں کہ زیادہ بات نہ کروں لیکن جب بات شروع کرتا ہوں تو زیادہ بات کرلیتا ہوں اور نفس شیطان پر غالب نہیں آسکتا لہذا امید کامل ہے کہ حضرت والا ایسی کوئی تدبیر عنایت فرمادیں جس سے عمل کرنے سے اس مرض زیادہ گوئی سے اللہ تعالیٰ شفادے عین شفقت پدری ہوگی - جواب - پیر کو دو سوروپیہ تنخواہ پر نو کر رکھ لو وہ ہر وقت پاس رہا کرے جب حد سے بڑھنے لگو وہ ہاتھ سے تمہارا منہ بند کردے اگر دو سوروپیہ ماہوار موجود نہ ہوں تو بھیک مانگ کر کم از کم ایک سال کے لئے چوبیس سو روپیہ جمع کرلو - سوال ( 52 ) میں خط و کتابت کے ذریعہ سے اصلاح کرانا چاہتا ہوں اور میں اپنے عیوب کو ایک ایک کر کے حضرت کے پاس لکھتا رہوں گا میں یہی سمجھتا ہوں باقی حضرت والا کی مرضی - جواب - کیا اس جملہ سے درخواست کمزور نہیں ہوگئی - سوال ( 53 ) بعض وقت دل پر بڑے بڑے وساوس شیطانی گزرتے ہیں گو کہ وہ غیر اختیاری ہیں لیکن طبیعت پریشان ہوجاتی ہے حضور اس کا علاج ارشاد فرمائیں - جواب - اگر کل کو خط آوے کہ بعض اوقات پیٹ میں ردر بہت ہوتا ہے گو کہ وہ غیر اختیاری ہے لیکن طبیعت پریشان ہو جاتی ہے حضور اس کا علاج ارشاد فرمائیں تو کیا یہ درخواست آپ کے نزدیک معقول ہوگی دونوں میں فرق کیا ہے - سوال ( 54 ) عرض پر داز ہوں کہ حضور اقدس مرشد نا حضرت مولانا محدث گنگوہی