ملفوظات حکیم الامت جلد 30 - یونیکوڈ |
|
مگر کسی سے اس درجہ ارادت نہیں ہوتی کہ یہ ارادہ ہوجاوے اگرچہ چند حضرات سے عقیدت ضرور ہے اور بوقت فرصت ان کی خدمت میں حاضری بھی ہوتا ہے چونکہ بہ نسبت اور حضرات کے آنجاب کو عرصہ ڈیڑھ سال سے غالبا خواب میں مختلف طور پر زیادہ دیکھتا ہے اس لئے رجحان جناب والا کی طرف زیادہ ہوگیا اور سال بھر ہوا فلاں صاحب کے ہمراہ حاضر خدمت بھی ہوا تھا با وجود ان امور کے بیعت پر طبیعت کا جماؤ نہیں ہوتا چونکہ جناب کی تحریرات میں یہ دیکھنے میں ایا ہے جناب تعلیم کے بعد بھی مرید کرلیتے ہیں اور علاوہ ازیں حالات دیگر بزرگان دین سے معلوم ہوا ہے کہ افادہ واستفادہ بلا اس بیعت مروجہ کے بھی ہوتا تھا اس واسطے عرض ہے کہ اگر جناب عالی مناسب سمجھیں تو ضروری تعلیم کا وعدہ فرمائیں تاکہ دوسرے عریضہ میں اپنے امراض قلبی کا اظہار کر کے علاج کا خواہاں ہوں - جواب - آپ کی خوش فہمی سے دل خوش ہوا مجھ کو تعلیم سے عذر نہیں - ( 136 ) مضمون - ایک مدرس مستعفی ہوگئے ہیں بوجہ نہ ہونے روپیہ کے مدرسہ میں اور نہ ملنے تنخواہ کے دل کو بہت ہراس ہورہا ہے - دعا فرمادیں کہ مدرسہ میں لغزش نہ ہو کام میں بہ فضل خدا کچھ کمی نہیں ہوئی کیونکہ امسال چھ لڑکے حافظ ہوئے ہیں وہ امداد کر رہے ہیں صرف ایک مدرس کی کمی کاہر اس ہورہا ہے نہیں معلوم خدا کو کیا منظور ہے - ضمیمہ - ان کا خط پہلے آچکا تھا کہ اب ہم نے چندہ مانگنا چھوڑ دیا ہے بس مدرسہ کو توکل پرکردیا ہے - جواب - ہر اس ہونے سے معلوم ہوتا ہے کہ ابھی تک آپ کے خیالات صحیح نہیں ہوئے اگر کسی کاص درجہ کے کام کا قصد کر رکھا ہے تب تو اس کی اصلاح کرنا چاہئے اور اصلاح یہ ہے کہ قصد کرلیا جاوے کہ جتنا سامانا ہوگا اتنا کام کریں گے جتنا سامان نہ ہوگا نہ کریں گے اور اگر کسی خاص درجہ کے کام کا قصد نہیں ہے تو پھر ہر اس کیا - ( 137 ) - مضمون عاجز کی برادری وغیرہ میں رسومات بدعات مروجہ ہیں - دہلی مبوقعہ جلسہ حضور تشریف لاویں گے اگر فقط ایک رات دن کے لئے غریب خانہ پر یعنی قصبہ ریواڑی تشریف لے چلیں اور وعظ فرمائیں تو کرایہ آمدورفت عاجز خود اپنی ذات سے اٹھا