ملفوظات حکیم الامت جلد 30 - یونیکوڈ |
|
جواب - ابھی نہیں کہہ سکتا اور نیز تمام ماہ کے لئے نہیں کہہ سکتا خاص تاریخوں کی نسبت کہہ سکتا ہوں - یا اگر زیادہ قیام کا قصد فرمایا جاوے تو کچھ کہہ سکتا ہوں - خلاصہ یہ کہ اول آپ اپنے پورے ارادہ سے مطلق فرماویں اس پر کچھ کہہ سکتا ہوں - 109 - ایک طویل خط 17 صفحہ کا آیا اس میں اوہام اور شبہات متعلق طہارت کے لکھے تھے اس کا حسب زیل جواب دیا ایسے وہم اور شبہات تحریر سے ذائل نہیں ہوتے کسی محقق سے زبانی پوچھ لیں اور اگر ممکن ہوتو اس محقق کی صحبت میں کم از کم ایک مہینہ قیام کریں - 25 رجب المرجب ( 110 ) خلاصہ خط - عالی خدمت میں عرض یہ ہے کہ سوال نمبر 1 مجدد کے ہونے کے کیا اوصاف ہیں - نمبر 2 - مجدد دعویٰ کرنے سے ہوتا ہے یا بلا دعویٰ بھی - نمبر 3 چودھویں صدی کے مجدد کون ہیں - مجدد ہر صدی کے اول ہوتا ہے یا درمیان یا آخر یا مختلف زمانہ میں - جواب - ان تحقیقات سے آپ کا کیا مطلب - زبانی فرمایا ضرورت کیا ہے - لغو حرکت - کوئی نبی نہیں جس پر ایمان لانا فرض ہو نبی کے نبی ہونے پر ایمان لانا فرض ہے - ( 111 ) ایک صاحب نے کتابوں کے ملنے کا پتہ دریافت کیا اور لکھا کہ آپ کے مدرس لوگ کتاب طلب کرنے سے روانہ نہیں کرتے اس وجہ سے میں وہاں سے طلب نہیں کرتا جواب تحریر فرمایا کہ مجھ سے تجارت کا کوئی تعلق نہیں مجھ کو خدمتوں سے معاف رکھئے - ( 112 ) - ایک صاحب نے بالکل پھیکی سیاہی سے خط لکھا مشکل سے پڑھا جاتا تھا پتہ بھی ایسا ہی لکھا تھا حضرت نے وپس بھیج دیا کہ پڑھا نہیں جاتا پتہ کے حصہ کو خط میں سے پھاڑ کر لفافہ پر چسپاں کردیا - گو نہایت غور سے اگر پڑھا جاتا تو پڑھا جاسکتا تھا لیکن فرمایا کہ ہم کیوں زحمت برداشت کریں جس کو دوسرے سے کام لینا ہو اس کو چاہئے کہ جہاں تک ہو سکے دوسرے کو سہولت دے -