ملفوظات حکیم الامت جلد 30 - یونیکوڈ |
|
اب بڑھاپے میں ہوش ہوا اب رمضان میں تو مشکل ادا کرتی ہے مگر قضا رکھنے کی ہمت اور طاقت نہیں بتلاتی چاہتی ہے کہ فدیہ سے ادائیگی ہوجاوے کیا کوئی صورت ہوسکتی ہے - جواب - ( 1 ) اس کی کوئی اصل نہیں اور حضرت شیخ کا مقولہ اگر ثابت بھی ہوجاوے تو اس پر محمول ہوگا کہ ان حضرات کو حسن ظن بڑھا ہوا تھا ہر روایت کو جبکہ اس کو کوئی صریح صحیح روایت رد نہ کرے صحیح مان کر عمل اور تعلیم فرمانے لگتے تھے - جس کا سبب غایت محبت رسول ہے - ( 2 ) ایسی حالت میں فدیہ دیدینا جائز ہے - ( 47 ) جواب ایک خادمہ کے خط کا - ہمشیرہ عزیزہ اسلام علیکم ورحمتہ اللہ - جو تعلقات ضروری ہوں وہ تو باطن کو مضر نہیں ہوتے اگرچہ سردست ذکر کا اثر محسوس نہ ہو مگر نفع برابر ہوتا ہے اور وقت خاص پر معلوم بھی ہوجاتا ہے اور جو تعلاق فضول ہیں ان کو ترک کردیا جاوے ( 48 ) ایک طالب علم صاحب نے اجازت حاضری کی بغرض اصلاح اخلاق ذمیمہ کے مانگی توتحریر فرمایا نمبرا - کیا آپ کو کوئی کام مثلا پڑھنا وغیرہ باقی نہیں رہا - نمبر 2 آپ یہاں کتنے روز قیام کرسکتے ہیں - نمبر 3 - آپ نے اپنے مصارف کا کیا انتظام کیا ہے - نمبر 4 - محض اخلاق کی اصلاح ہی مقصود ہے - بیعت وغیرہ پر تو اصرار نہ ہوگا - نمبر 5 - مجھ سے کیا مصلحت سمجھ کر اجازت لیتے ہیں ان امور کے جواب کے بعد عرض کروں گا ( 49 ) ایک صاحب کو جو کسی مقدمہ میں ماخوذ ہیں تحریر فرمایا کہ یا حفیظ بکثرت پڑھیں - ( 50 ) ایک خادمہ مسماۃ نے نہایت اشتیاق و آرزو کے ساتھ حاضری کی اجازت چاہی اور کوئی نیا کام رکھنے کی درخواست کی کیونکہ پہلا نام اور پہلا کام اچھا نہ تھا توبہ کر کے نام بدلنے کی بھی درخواست کی تھی - جواب یہ تحریر فرمایا اگر کبھی شوہر تمہارے اپنی خوشی سے ہمراہ لے آویں بشرطیکہ قرض نہ کرنا پڑے اور کوئی حرج بھی کسی قسم کا نہ ہو اور تم ان پر تقاضا کر کے تنگ بھی کرو اور پردہ میں اور نماز میں بھی سفر میں خلل نہ پڑے تو اجازت ہے اور اپنا نام امت اللہ رکھ لو یعنی اللہ کی بندی جیسے عبد اللہ ( نام شوہر مسماۃ ) کے معنی ہیں اللہ کا بندہ - ( 51 ) ایک لڑکا جس کی عورت جوان ہے گم ہوگیا ہے کسی نقش کی درخواست پر تحریر فرمایا اس تعویز کو ایک نیلے یا کالے کپڑے میں لپیٹ کر دو پتھروں کے درمیان میں دبا کر