ملفوظات حکیم الامت جلد 30 - یونیکوڈ |
|
سے پوچھا کہ تو کن کا نام لیوا ہے تو حضور یقین جانیں حضور ہی کا نام لے کر میں تو کہہ دوں گا کہ نا چیز اس مبارک گلی کا کتا ہے آگے ادب مانع ہے بندہ کچھ عرض نہیں کرسکتا - ہاں ہاتھ پھیلا کر یہ ضرور سوال کروں گا کہ خاندان چشتیہ صابریہ کے اور ادو وظائف موصلہ الی المطلوب کی تعلیم سے حضور والا اس بے چارہ کو سرفراز فرمادیں - جواب - معمولات وحالات بہت اچھے ہیں تبدل وتغیر کی ضرورت نہیں کہ آپ یہاں دو ہفتہ قیام کرسکتے ہیں مگر بعد رمضان - ( 188 ) مضمون - کیا فرماتے ہیں علماء دین اس مسئلہ میں کہ ایک شخص قادیانی مذہب پر چند دنوں سے ہوگیا ہے اس کی زوجہ کے لئے کیا حکم شرع شریف دیتا ہے کہ آیا نکاح فسخ ہوگیا ہے یا نہیں اگر نہیں ہوا تو پردہ کرنا چاہئے یا نہیں اور اگر نکاح فسخ ہوگیا ہے تو عدۃ کے ایام کیسے شمار کئے جاویں گے اور ان کی بعض اولاد صغیر ہیں اور بعض اولاد کبیر ہیں ان کے لئے شرع شریف کا کیا حکم ہے - ( جواب ) اس کے عقائد لکھنے سے جواب ہوسکتا ہے - (189 ) مضمون - احقر کئی سال سے قدم بوسی کی بے حد آرزو اور تمنا رکھتا ہے لیکن ہزاروں ہی ضروریا و معاملات وغیرہ دنیا کے ہیں جس کی وجہ سے احقر اب تک قاصر رہا لیکن بخدا اب خداوند کریم کی رضا مندی و خوشنودی کے طریقے حاصل کرنے اور اپنے امراض روحانی کا معالجہ کرانے اور حضور کی قدم بوسی کا شرف حاصل کرنے وغیرہ کا بے حد شوق واضطراب ہوگیا ہے جس کا بیان اس جگہ نا ممکن ہے پہلے بھی احقر نے حاضر ہونے کے لئے تحریر کیا تھا - حضرت نے دریافت فرمایا تھا کہ آنے کے مقاصد کیا ہیں لکھو کہ آنے پر پچھتانا نہ پڑے لیکن احقر اس وقت بالکل تنگدستی ومفلسی وغیرہ کی وجہ سے حاضر نہ ہوسکا اب بھی تنگدستی وغیرہ وہی ہے لیکن فکر عاقبت وشوق اصلاح باطن غاالط ہوگیا - بڑی ہمت کر کے ملازمت وغیرہ رخصت نہ ملنے کی صورت میں چھوڑ کر حاضر ہونا چاہتا ہوں - بہت اضطراب اور بیکلی ہے براہ خدا آنے کی اجازت مرحمت فرما کر ممنون فرمایئے - ( جواب ) نوکری چھوڑنے کی اجازت میں نہیں دیتا - مضمون - منجملہ حاضر خدمت ہونے مقاصد کے چند ضروری مقاصد حسب ذیل ہیں - 1 - زیارت حضرت وصحت بابرکت 2 - تعلیم ذکر واشغال و طریقہ مراقبہ وغیرہ اور وہ