ملفوظات حکیم الامت جلد 30 - یونیکوڈ |
|
ور طبیب میں فرق کیا ہے یہی غلو کہلاتا ہے - سوال ( 71 ) درخواست ہے کہ حضور والا اجازت فرمائیں تاکہ اس وقت بھی حاضر ہوسکوں - جواب - کس غرض سے - دوسرا ـ حضرت والا میری غرض حاضری سے کوئی نفع عاجل نہیں صلحا سے ملنا عبادت ہے - جواب - میں تو اپنے نزدیک صالح نہیں تو اس کی بنا پر کیسے اجازت دوں - بقیہ سوال72 تو حضور والا تو مصلح ہیں - جواب - تو کیا مصلح سے ملنا بھی عبادت ہے اگرچہ ملنے سے اصلاح نہ ہو - بقیہ سوال ـ خواہ اصلاھ مرتب ہو یا نہ ہو حضور خدا کے واسطے مجھ جاہل کے الفاظ کو معاف فرمائیں میرا پیشہ طبابت کا ہے - مصروفیت زیادہ رہتی ہے اس لئے عام اجازت مرحمت فرمائیں جب وقت ملے حاضر ہو جاؤں گو ایک ہی دن کو ہو اب ارادہ ہے کہ سال میں کئی بار حاضر ہوا کروں - جواب - غایت کی تصحیح مقدم ہے پھر اجازت ہوسکتی ہے - سوال ( 73 ) حضور کا گرامی نامہ صادر ہوا - حضور کا غلام پر بڑا احسان ہے - تلاش شیخ کے بارے میں حضور نے فرمایا ہے کہ جو مرض یا بہ لفظ دیگر ہیئت طلب تمہارے اندر پیدا ہو رہی ہے اس کے لئے قلیل مدت کافی نہیں بلکہ اضاعت وقت ہے - اس کے لئے ضرورت ہے صحبت ایسے شخص کی جس پر بہ نسبت دوسروں کے زیادہا اعتماد ہو گو اجمالاہی ہو اور صرف صحبت ہی نہیں بلکہ اس کے اتباع کی بھی افعال واقوال واحوال میں گو بتکلف ہی سہی اگر ایک کافی مدت تک شفا نہ ہو تو پھر دوسرے شخص کی اسی طرح صحبت اختیار کی جاوے - اگر طلب ہے تو کوئی عذر مانع نہیں ہوسکتا اس پر میں نے عرض کیا کہ حضور کی اجازت کا طالب ہوں - تو اب حضور نے پوچھا ہے کس چیز کی اجازت تو حضور میری گزارش ہے کہ میں اس چیز کی اجازت کا طالب ہوں کہ میں حضور کی خدمت میں حاضر ہوں - حضور کے افعال و