ملفوظات حکیم الامت جلد 30 - یونیکوڈ |
استدعا ہے کہ خادم کو اس کی تعبیر سے آگاہ فرمادیں تاکہ پریشانی رفع ہو - جواب - السلام علیکم - مجھ کو تعبیر سے مناسبت تو نہیں مگر بے ساختہ جو سمجھ میں ایا وہ عرض کرتا ہوں اس وقت کفار عموما دین اسلام ک برباد کرنے پر تلے ہوئے ہیں اور بعض مسلمان ان کی اعانت کرتے ہیں خواب اسی واقعہ کی تصویر ہے - سوال ) 43 ) ) خافم کے پدر بزرگوار جنہیں حضور سے شرف بیعت حاصل ہے کئی یوم سے اتفاقیہ علیل ہیں - محلہ کے ایک حکیم صاحب فی الوقت معالج تھے - کل بسلسہ تزکرہ بزرگان دین والد صاحب نے حیکم صاحب سے یہ کہہ دیا کہ مولانا فضل الرحمن شاہ صاحب گنج مراد آبادی عالم تھے لیکن انہیں روحانیت سے کوئی علاقہ نہ تھا - اس جملہ پر کافی عرصہپ بحث رہی لیکن کچھ طے نہ ہوسکا - چنانچہ والد صاحب نے کمترین کو یہ حکم دیا کہ معاملہ زیر بحث حضور والا کی خدمت میں بذریعہ عریضہ پیش کر کے اطمینان حاصل کرلیا جاوے صرف اتنی بات کہ آیا مولانا فضل الرحمن صاحب مرحوم مراد آبادی حکیم روحانی تھے یا نہیں اور ہم خادمان آستانہ آنحضور کا یہ عقیدہ کہ مولانا موصوف میں روحانیت مطلوب صحیح ہے یا غلط - جواب - فیصلہ وہ کرے جو ان سے بڑا ہو آپ لوگ ان سے بڑے ہوں گے مگر میں تو چھوٹوں سے بھی چھوٹاہوں - سوال ( 44 ) حضرت والا عرض یہ ہے کہ اکثر نفس کا عیب معلوم کرنے میں دھوکہ لگ جاتا ہے - چنانچہ اگر کبھی کسی پر غصہ آتا ہے تو نفس یہ کہہ کر تسلی دیتا ہے کہ یہ غصہ اللہ واسطے کچھ برا نہیں اگر اپنی کوئی خوبی یا کمال کسی ہر ظاہر کرتا ہوں تو یہ خیال کرتا ہوں کہ اظہار کمال اپنی بڑائی کے لئے ہو تو اواقعی برا ہے لیکن یہ تو میں اس لئے ظاہر کر رہا ہوں کہ لوگوں کو اس کی رغبت ہو اور اقتدا ر کریں اسی طرح ہر عیب کو خوبی بنا کر ظاہر کرتا ہے میں چاہتا ہوں کہ عیب کا عیب ہونا اس طرح معلوم ہوجائے کہ نفس کی ایک بھی نہ چلنے پائے - جناب والا جو بھی مناسب سمجھیں تجویز فرمائیں - جواب - احتمال کو بھی حقیقت سمجھو بس یہی علمی علاج ہے پھر اس کا عملی علاج کرو - سوال ( 45 ) درستی نفس سے میرا مفہوم یہ ہے کہ خوایشات نفسانی مغلوب ہوجائیں